بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ کی گنگا جمنا اسکول کے ڈائریکٹر کا بھوپال میں شری رام کے نام سے ایک ہوسٹل اور کپڑوں کا شوروم ہے۔ اشوکا گارڈن علاقہ میں گنگا جمنا نام کی ایک عمارت ہے۔ جس میں بوائز ہوسٹل، ریڈی میٹ گارمنٹس اور کپڑوں کا شوروم ہے۔ بھوپال میونسپل کارپوریشن نے عمارت پر نوٹس چسپاں کرتے ہوئے کئی پوائنٹس کی معلومات مانگی ہے۔ آپ کو بتاتے چلے گئے دموہ تے گنگا جمنا اسکول میں ہندو لڑکیوں پر مبینہ حجاب پہننے اور مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اسکول کے خلاف شکایت کے بعد معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جس کے بعد اسٹیٹ جی ایس ٹی نے ادریس خان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اسی وقت نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی چیئرمین پرینکا کانون گو نے ٹویٹ کیا کے بھوپال میں گنگا جمنا گروپ کے ہوسٹل چلانے کی اطلاع ملی ہے اور یہ ہوسٹل شری رام ہاسٹل کے نام سے چلایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد میونسیپل کارپوریشن اشوکا گارڈن میں واقع عمارت میں پہنچی، لیکن یہاں کوئی نہیں ملا۔ یہاں کمرے بند پائے گئے۔ ہاسٹل پہلی منزل پر چل رہا ہے جس میں اردو میں کچھ پوسٹر ہیں۔ میونسپل کارپوریشن نے عمارت کے مالک محمد راشد کے نام سے نوٹس چسپاں کا کیا ہے۔
واضح رہے کہ پانچ محکموں نے دموہ کی گنگا جمنا اسکول کے ڈائریکٹر ادریس خان کے خاندان کے کاروبار کی تحقیقات کی، جن پر رات گئے تک ہندو طلبہ کو حجاب پہننے اور مذہب تبدیل کرانے سمیت کئی سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ اس کے بعد گودام، دھرم کاٹا اور ہارڈ ویئر کی دکان کو سیل کر دیا گیا اور بتایا گیا کہ جی ایس ٹی اہلکار ضلع ساگر کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کی یہ بات ہے بھائی دیر رات تک جاری رہی۔
وہی محکمہ پیمائش کی تحقیقات ٹیم گنگا جمنا اسکول کے ڈائریکٹر ادریس خان کے دموہ جبل پور روڈ پر مارو تال چوراہے پر واقع گونگا جمنا دھرم کاٹے پہنچی۔ محکمہ کے افسران اور ملازمین کے ساتھ پولیس بھی موجود تھی۔ عملے نے دستاویزات کی جانچ کے بعد دھرم کانٹا کوچسیل کردیا۔ وہی یہاں مائننگ ڈیپارٹمنٹ نے بھی تحقیقات کی ہے۔ محکمہ جی ایس ٹی کی ٹیم نے شہر کے دھرم پورہ ناکا پر بنے گنگا جمنا ہارڈویئر پر بھی چھاپہ مارا۔ رات گئے تحقیقات کے بعد ہارڈویئر کی دکان کو سیل کر دیا گیا۔ ساتھ ہی تیندو پتہ رکھنے والے گودام میں میں بے ضابطگیوں کا پتہ چلنے کے بعد اسے بھی محکمہ جنگلات کی ٹیم نے سیل کر دیا ہے۔ شہر کے گاندھی چوک میں گنگا جمنا مینز وئیر شوروم پر جی ایس ٹی محکمہ نے چھاپہ مارا اور دستاویز کی تحقیقات کی گئی۔ اس شورون میں صرف برانڈڈ کپڑوں کی سیل لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Indian Flight Strayed in Pakistan انڈگو طیارہ خراب موسم کی وجہ سے پاکستان میں بھٹک گیا
واضح رہے کی جب سے گنگا جمنا اسکول میں حجاب کو لے کر معاملہ سامنے آیا اس کے بعد سے حکومت کے ذریعے لگاتار گنگا جمنا اسکول سے جڑے لوگوں کے گھروں اور کاروبار پے چھاپے مارنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔