ریاست مدھیہ پردیش کے گوالیار میں واقع راجہ میہر بھوج کے مجسمے کے تعلق سے دو گروپوں کے درمیان کشیدہ حالات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے آج سے ضلع میں حکم امتناعی نافذ کرنے کے ساتھ ہی تمام کوچنگ سینٹروں کو آنے والے تین دنوں کے لئے بند کرنے احکامات جاری کیے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق راجہ میہر بھوج کے مجسمہ پر درج ایک مخصوص کمیونٹی کے الفاظ کو ہٹانے کے مطالبہ کے تعلق سے کل ایک برادری کے نوجوانوں نے جلوس نکال کر پرانی کلکٹریٹ پر مظاہرہ کیا اورشہر میں لگے ایک برادری کے دیوتاوں کے ہورڈنگز اور پوسٹر پھاڑے۔ پوسٹر پھاڑنے کے بعد دوسری برادری کے لوگوں نے پولیس حکام سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ پوسٹر اور ہورڈنگز پھاڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔