آج یعنی 18 دسمبر کو پورے عالم میں اقوام متحدہ کے ذریعہ عالمی یوم عربی منایا جاتا ہے۔ وہی آج اس موقع پر ریاست مدھیہ پردیش کی برکت اللہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام شعبہ عربی میں عالمی یوم عربی کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں برکت اللہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ساتھ شہر کے دانشوروں نے شرکت کر عربی زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
مقررین نے آج عالمی یوم عربی کے موقع پر عربی زبان کی ترقی اور اس کے فروغ پر زور دیا، تو وہیں یہ بھی کہا گیا کہ جس طرح سے دوسری زبانوں کو حکومتوں کے ذریعہ اہمیت دی جاتی ہے، اسی طرح سے اس زبان پر بھی دھیان دینے کی ضرورت ہے۔