تنظیم بنظیر انصار ایجوکیشنل اینڈ سوشیل سوسائٹی اور شعری اکیڈمی کے زیراہتمام آج مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں اردو صحافت کے 200 سال پورے ہونے پر پروگرام منعقد کیا گیا-
اس موقع پر ایم ڈبلیو انصاری نے کہا کہ ساری ریاست میں اردو کے لیے تحریک شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعنوان ’بھارت ہی اردو ہے اور اردو سے بھارت ہے‘ تحریک شروع کی جائے گی جس میں شعراء کرام اور اردو سے جڑے افراد کو یاد کر نئی نسلوں کو ان سے روبرو کرایا جائے گا-
آج منعقدہ پروگرام میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ریاست میں اسکولز، کالجز اور تعلیمی اداروں میں اردو کو رائج کیا جائے اور خاص طور سے اردو اساتذہ کی تقرری کی جائے جبکہ سرکاری ادارے کی جانب سے بھی اردو تعلیم سے متعلق بیداری پروگرامز منعقد کئے جائیں جس کے لیے بجٹ بھی مختص کیا جائے۔
ممتاز شاعر منظر بھوپالی نے کہا کہ ریاست میں اردو کو چاہنے والے بہت ہیں لیکن حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو کی فلاح کے لیے جو ادارے قائم کیے گئے ہیں وہاں پر اردو کےلیے کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔