اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: کورونا وائرس کے پیش نظر پروگرام ملتوی - کورونا وائرس کے پیش نظر بجربٹو پروگرام ملتوی

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا کہ ہمارے یہاں کورونا نہیں آئے گا کیوںکہ ہمارے پاس کورونا پچھاڑ ہنومان ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر بجربٹو پروگرام ملتوی
کورونا وائرس کے پیش نظر بجربٹو پروگرام ملتوی

By

Published : Mar 14, 2020, 5:00 AM IST

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کو ہنگامی صورتحال قرار دینے کے بعد عالمی سطح پر اس سے تحفظ کے لیے تیاریاں زوروں پر چل رہی ہیں۔ اسی کے پیش نظر ہولی کے پانچ روز بعد رنگ پنچمی کے تہوار کے ایک دن قبل بجربٹو پروگرام کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بجربٹو کا انعقاد گزشتہ 20 برسوں سے ہوتا آرہا ہے مگر کورونا وائرس کی وجہ سے اسے انتظامیہ نے آخری وقت میں ملتوی کرا دیا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر بجربٹو پروگرام ملتوی

اس موقع پر منظور احمد نے بتایا کہ اس پروگرام کا یہ ہمارا 22 واں برس ہے اور اس میں آل انڈیا کوی سمیلن اور بجربٹو کے اعزاز سے ہم نوازتے آئے ہیں۔ یہ ہولی کے پانچ روز بعد رنگ پنچمی کے تہوار کے ایک دن قبل اس جشن کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

جشن میں شریک ہونے آئے بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا کی اس پروگرام کو انتظامیہ نے ملتوی کرایا ہے اس کی وجہ کورونا وائرس ہے۔ لیکن ہمیں اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمارے پاس کورونا پچھاڑ ہنومان ہیں۔

اندور میں کورونا وائرس کے پیش نظر بجربٹو پروگرام ملتوی

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں کورونا نہیں آ سکتا کیونکہ ہمارے پاس ہنومان ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر بجربٹو پروگرام ملتوی

پروگرام کے منتظم بھوپین سنگھ کیسری نے کہا کہ علاقے کی عوام بڑی امید لے کر اس جشن میں شریک ہونے آئی تھی مگر انتظامیہ نے کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ملتوی کرا دیا۔ اس سے ہمیں مایوسی ضرور ہوئی ہے مگر عوام کی صحت کا خیال رکھنا اولین ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ اس پروگرام کی وجہ سے سے عوام کی صحت پر برا اثر پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details