اردو

urdu

ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Legislative Assembly مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی - مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی

مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی اور مانسون اجلاس مقررہ وقت سے دوروزقبل ختم ہوگیا۔ اس سے قبل ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وقفہ سوال بھی نہیں ہوسکا۔ Madhya Pradesh Legislative Assembly

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 15, 2022, 2:55 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی میں مبینہ طور پر غذائی خوراک گھپلے اور ایک دیگر معاملے پر آج ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوان کی کارروائی تمام قانون سازی کام مکمل کرنے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی اور مانسون اجلاس مقررہ وقت سے دوروزقبل ختم ہوگیا۔ اس سے قبل ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وقفہ سوال بھی نہیں ہوسکا۔ ایوان کی کارروائی پہلے 10 منٹ اور بعد ازاں وقفہ سوال کے لیے مقررہ وقت 12 بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔ Madhya Pradesh Legislative Assembly

ایوان کے جمع ہونے پر کانگریس ایم ایل اے پنچی لال میڑا اور دیگر کانگریس ایم ایل اے اسپیکر گریش گوتم کے پوڈیم کے سامنے پہنچ گئے۔ اس دوران مسٹر میڑا نے اپنا کرتہ بھی پھاڑ دیا۔ وہ کافی دیر تک اونچی آواز میں بولتے رہے، حالانکہ شور کی وجہ سے کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا۔

اسی دوران بی جے پی کے اوما کانت شرما بھی صدر کے پوڈیم کے قریب پہنچ گئے۔ بعد میں ان کا ساتھ دیتے ہوئے بی جے پی کے کئی ایم ایل اے اسپیکر کے پوڈیم کے قریب نعرے لگاتے رہے۔ شورشرابے اور ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر نے ایجنڈے میں شامل مضامین کو مکمل کرنے کی رسمی کارروائی شروع کی جس کے تحت متعدد رپورٹیں ایوان کی میز پر رکھ دی گئیں۔ مالی سال 2022-23 کے پہلے ضمنی تخمینوں سے متعلق تخصیصی بل بھی صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔

جاری یواین آئی۔الف الف

بھوپال، 15 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی میں مبینہ طور پر غذائی خوراک گھپلے اور ایک دیگر معاملے پر آج ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوان کی کارروائی تمام قانون سازی کام مکمل کرنے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی اورمانسون اجلاس مقررہ وقت سے دوروزقبل ختم ہوگیا۔

اس سے قبل ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وقفہ سوال بھی نہیں ہوسکا۔ ایوان کی کارروائی پہلے 10 منٹ اور بعد ازاں وقفہ سوال کے لیے مقررہ وقت 12 بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔

ایوان کے جمع ہونے پر کانگریس ایم ایل اے پنچی لال میڑا اور دیگر کانگریس ایم ایل اے اسپیکر گریش گوتم کے پوڈیم کے سامنے پہنچ گئے۔ اس دوران مسٹر میڑا نے اپنا کرتہ بھی پھاڑ دیا۔ وہ کافی دیر تک اونچی آواز میں بولتے رہے، حالانکہ شور کی وجہ سے کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا۔

اسی دوران بی جے پی کے اوما کانت شرما بھی صدر کے پوڈیم کے قریب پہنچ گئے۔ بعد میں ان کا ساتھ دیتے ہوئے بی جے پی کے کئی ایم ایل اے اسپیکر کے پوڈیم کے قریب نعرے لگاتے رہے۔ شورشرابے اور ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر نے ایجنڈے میں شامل مضامین کو مکمل کرنے کی رسمی کارروائی شروع کی جس کے تحت متعدد رپورٹیں ایوان کی میز پر رکھ دی گئیں۔ مالی سال 2022-23 کے پہلے ضمنی تخمینوں سے متعلق تخصیصی بل بھی صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details