اردو

urdu

ETV Bharat / state

Prizes to Students امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات - etv bharat urdu news

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کی جانب سے دسویں اور بارہویں کلاس میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ کا اعزاز و استقبال کیا جائے گا۔

امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبات کو انعامات
امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبات کو انعامات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2023, 6:02 PM IST

Updated : Aug 27, 2023, 6:48 PM IST

Prizes to Students

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام اردو زبان کے فروغ اور اس کی بقاء کے لیے لگاتار کام کیا جا رہا ہے۔ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی جہاں اردو زبان کے لیے جہاں ادب کی ہر صنف پر کام کر رہی ہے۔ تو وہیں اردو اکیڈمی کے ذریعہ وہ ادیب و شاعر جو گمنام ہے انہیں منظر عام پر لانے کی کوشش کر رہی ہے، جس میں ضرورت مند شعراء و ادباء کی مالی مدد کے ساتھ ان کی کتابوں کی اشاعت کا بھی کام کر رہی ہے۔

وہیں مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کے ذریعہ وہ طلبا جنہوں نے دسویں اور 12 میں اردو زبان میں امتیازی نمبرات حاصل کیے ہیں ان کا بھی اعزاز و استقبال کرتی ہے۔ اس تعلق سے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی سیکرٹری نصرت مہدی نے بتایا کہ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت وہ طلبا جنہوں نے دسویں اور بارہویں میں امتیازی نمبرات حاصل کیے ہیں اور اردو مضمون میں جنہوں نے 90 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کیے ہیں انہیں مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی انعامات سے نوازتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال پھر ہم نے دسویں اور بارہویں کے طلبا جنہوں نے 90 فیصد سے زیادہ اردو مضمون میں نمبرات حاصل کیے ہیں وہ اپنی مارک شیٹ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے دفتر میں جمع کروائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ذریعے چلائی جا رہی اس اسکیم کی آخری تاریخ 30 ستمبر رکھی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے اکیڈمی کے ذریعے چلائی جا رہی اس اسکیم کے تعلق سے مزید بتایا کہ ہم جیسے ہی طلبا کے لیے انعاماتی پروگرام کا اعلان کرتے ہیں اردو اکیڈمی کے دفتر میں لوگوں کا بڑا تانتا لگ جاتا ہے۔ اور ریاست مدھیہ پردیش کے سبھی اضلاع سے اردو مضمون میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبا اردو اکیڈمی کے ذریعے بتائے گئے دستاویزات جمع کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھوپال میں صوفی سنت مہا ابھیان کا آغاز

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے بتایا کہ ہمارے ذریعے چلائی جا رہی یہ اسکیم کا ایک ہی مقصد ہے کہ وہ طلبا جو امتیازی نمبرات حاصل کر رہے ہیں انہیں انعامات و اعزاز دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ تاکہ ہماری نئی نسل اردو زبان سے رابطہ قائم کرے اور اردو زبان کو فرغ ملے۔

Last Updated : Aug 27, 2023, 6:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details