بھوپال: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' 23 نومبر سے مدھیہ پردیش میں شروع ہوگی۔ اس دوران پارٹی کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی کے بھی یاترا میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ پارٹی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، راہل گاندھی کی یاترا برہان پور ضلع سے ریاست میں داخل ہوگی اور اگلے 12 دنوں تک ریاست میں رہے گی۔ اس سلسلے میں راہل گاندھی 4 دسمبر تک ریاست میں ہی رہیں گے۔ اس دوران وہ چھ اضلاع سے ہو کر گزریں گے۔ Priyanka Gandhi To join Bharat Jodo Yatra
پرینکا گاندھی کے بھی یاترا میں شرکت کے امکان کو دیکھتے ہوئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گاندھی کل 23 تاریخ کو برہان پور کے بودرلی گاؤں سے اپنا سفر شروع کریں گے۔ یہاں سے وہ کھنڈوا کے جھری جائیں گے۔ اگلے دن یاترا بورگاؤں سے کھنڈوا تک 24 تاریخ کو کھرگون کے کھیرڈا تک جائے گی۔ 25 تاریخ کو مسٹرگاندھی کھیڑا سے مورٹکا کی یاترا کریں گے۔ ہفتہ 26 نومبر کو، گاندھی کی یاترا اندور ضلع میں داخل ہوگی۔ یہاں وہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو جائیں گے۔ اگلے دن مسٹر گاندھی مہو سے اندور کی یاتراکریں گے۔ 28 تاریخ کو یاترا میں شامل افراد آرام کریں گے۔