اردو

urdu

ETV Bharat / state

Priyanka Gandhi arrives in Indore پرینکا گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کے لئے اندور پہنچیں - کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی کے ساتھ ان کے شوہر رابرٹ واڈرا بھی تھے۔ پرینکا گاندھی یہاں سے سڑک کے ذریعے برہان پور جائیں گی-Priyanka Gandhi arrives in Indore

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی

By

Published : Nov 23, 2022, 7:23 PM IST

اندور: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کے کے لیے مدھیہ پردیش کے اندور پہنچیں، جہاں ہوائی اڈے پر کانگریس لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔Priyanka Gandhi arrives in Indore

پرینکا گاندھی کے ساتھ ان کے شوہر رابرٹ واڈرا بھی تھے۔ پرینکا گاندھی یہاں سے سڑک کے ذریعے برہان پور جائیں گی، جہاں وہ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گی۔ وہ 24 اور 25 نومبر کو یاترا میں شامل ہونے کے بعد 26 نومبر کو واپس لوٹ جائیں گی۔Priyanka Gandhi arrives in Indore

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی ہے جو مختلف ریاستوں سے ہوتی ہوئی مدھیہ پردیش پہنچی ہے۔ وہ کُل 150 دن کی یاترا کے بعد کشمیر تک جائیں گے۔ اس دوران 3570 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔

یو این آئی۔ این یو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details