ستنا:وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ (27 اکتوبر) کو مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے چترکوٹ کے دورے پر ہوں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی دوپہر ایک بجے کے قریب چترکوٹ ہیلی پیڈ پہنچیں گے، جہاں گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ان کا استقبال کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی چترکوٹ کے رگھویر مندر میں پوجا ارچنا کریں گے۔ اس کے بعد سد گرو سیوا سنگھ کے نئے آئی اسپتال کا افتتاح کریں گے۔ اسی دوران وزیراعظم مودی سیوا سنگھ کے رضاکار کارکنوں سے بات چیت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایم مودی یہاں سنت رام بھدراچاریہ کے شیشے کے مندر کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ یہاں رہنے والے بچوں سے بھی بات چیت کر سکتے ہیں۔ چترکوٹ میں منعقدہ پروگراموں میں شرکت کے بعد وزیراعظم نریندر مودی ہیلی کاپٹر سے کھجوراہو واپس جائیں گے اور پھر خصوصی طیارے کے ذریعے مدھیہ پردیش سے اگلی منزل کے لیے روانہ ہوں گے۔
PM Modi MP visit نریندر مودی آج چترکوٹ کا دورہ کریں گے - مودی چترکوٹ کے رگھویر مندر میں پوجا ارچنا
پی ایم مودی آج مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے چترکوٹ کے دورے پر جائیں گے۔ مودی چترکوٹ کے رگھویر مندر میں پوجا ارچنا کریں گے۔ اس کے بعد سد گرو سیوا سنگھ کے نئے آئی اسپتال کا افتتاح کریں گے۔CM Shivraj Singh Chouhan, Assembly Election 2023,Raghuvir Temple of Chitrakot
Prime Minister Modi's visit to Chitrakot, Madhya Pradesh
Published : Oct 27, 2023, 10:25 AM IST
یہ بھی پڑھیں:ہر اس برائی کو ختم کیا جائے جس سے ملک کی ہم آہنگی خراب ہو: وزیراعظم مودی
مدھیہ پردیش میں 17 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کانگریس اور بی جے پی مدھیہ پردیش میں اقتدار کے لیے پورا زور لگا رہے ہیں۔ واضح رہے مدھیہ پردیش میں فی الحال بی جے پی اقتدار میں ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس کے باغی سندھیا سے ہاتھ ملا کر مدھیہ پردیش میں اقتدار پر قبضہ جمایا تھا۔