چدمبرم نے وزیراعظم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اصلی کارنامے نوٹ بندی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو برباد کرنا، 4.70 کروڑ نوکریوں کو نہ دے پانا اور خواتین، دلتوں، اقلیتوں، مصنفوں، فن کاروں اور غیر سرکاری تنظیموں میں عدم تحفظ کا جذبہ پیدا کرنا رہے ہیں۔
'وزیر اعظم کو شکست کا خوف' - 70 کروڑ نوکریوں کو نہ دے پانا
کانگریس کے سینیئر رہنما پی چدمبرم نے وزیراعظم نریندر مودی پر پورے ملک میں صرف اپنے کارناموں کا ڈھول پیٹنے کا الزام عائد کرتے کہا کہ انہیں اقتدار سے باہر ہونے کا ڈر ستا رہا ہے۔
!['وزیر اعظم کو شکست کا خوف'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/768-512-3000834-thumbnail-3x2-chidam.gif)
'وزیر اعظم اقتدار کی بے دخلی سے ڈرتے ہیں'
چدمبرم نےمزید کہا کہ مودی اپنی مبینہ کامیابیوں کے بارے میں پورے ملک میں ڈھول پیٹ رہے ہیں۔برائے مہربانی کیا وہ اپنی ان کامیابیوں کے بارے میں عوام کو بتائیں گے۔
سابق وزیر خزانہ نے ٹویٹ کیا وزیراعظم ہر دن تلخ سے تلخ الفاظ کا استعمال کیوں کررہے ہیں۔کیا انہیں اقتدار کھودینے کا ڈر ستا رہا ہے۔