اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid Milad Un Nabi Procession بھوپال میں عید میلاد النبی کی تیاریاں زور و شور سے جاری - آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی

آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اوصاف شاہمیری خرم نے کہاکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت، عید میلادالنبی منانے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔27 ستمبر 2023 کو جلوس نکالا جائے گا اور 28 ستمبر کو مساجد، خانقاہوں اور مدرسوں میں پروگرام منعقد ہوگی۔

بھوپال میں عید میلاد النبی کی تیاریاں زور شور سے جاری
بھوپال میں عید میلاد النبی کی تیاریاں زور شور سے جاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 6:53 PM IST

بھوپال میں عید میلاد النبی کی تیاریاں زور شور سے جاری

بھوپال: آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اوصاف شاہمیری خرم اور عید میلادالنبی کی تقریبات کے کوآرڈینیٹر عبدالنفیس نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت عید میلادالنبی کو شاندار طریقے سے منانے کی تیاریوں کے حوالے سے شہر کے تمام مسلمانوں میں جوش و خروش کی فضا ہے، ہر سال کی طرح اس بار بھی مسلمان 28 ستمبر 2023 کو عید میلادالنبیؐ منائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جس میں شہر کے چوراہوں سمیت کئی مقامات پر سبز جھنڈے لہرائے جائیں گے اور مساجد، درگاہوں، خانقاہوں، گھروں، دکانوں کو چراغاں کیا جائے گا اور نیاز، فاتحہ، درود خوانی، قرآن خوانی، تبرک کے بعد تلاوت کی جائے گی۔

عید میلاد النبی کا روایتی بڑا مرکزی جلوس 27 ستمبر 2023 کو دوپہر منگلوارہ چوراہے سے نکلے گا۔ جس میں ملک کی کئی مشہور شخصیات کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا کیونکہ گنیش وسرجن کی تقریب 28 ستمبر کو ہوگی اور عید میلاد النبی 28 ستمبر کو ہی منائی جائے گی۔ اس بار گنیش اتسو کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کی گنگا جمانی تہذیب کے تحت کمیٹی کی اہم میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی انتظامیہ اور معزز شہریوں کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار عید میلاد النبی کے موقع پر روایتی تہوار 27 ستمبر کو ہوگا، جلوس نکالا جائے گا۔ اور 28 ستمبر کو روایتی عید میلاد النبی منایا جائے گا۔


اس سلسلے میں آل انڈیا مسلم فیسٹیول کمیٹی کے پروگرام کوآرڈینیٹر جناب عبدالنفیس نے بتایا کہ 27 ستمبر 2023 کو عید میلاد النبی کے روایتی جلوس میں آل انڈیا مسلم کے قومی رکن جناب عارف مسعود کی سرپرستی میں جلوس نکالا جائے گا۔

مسلم کمیونٹی کے خدمت گار جناب عبدالنفیس نے بتایا کہ 27 ستمبر کو صبح سے ہی علاقوں اور کالونیوں میں عید میلاد النبی منانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، کئی مساجد، مدارس، خانقاہوں، درگاہوں، مقامات شہر کے عبادات، امام بارگاہوں، آستانوں وغیرہ میں دعائے الٰہی پڑھی جائے گی، قرآن خوانی، درود خوانی کے روایتی پروگرام ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛Zakat Foundation of India زکوۃ فاونڈیشن آف انڈیا کا مقصد مسلم نوجوانوں کو اعلی عہدوں پر فائز کروانا ہے

انہوں نے بتایا کہ محلوں میں پرچم کشائی کے بعد امت مسلمہ کے عمائدین کے ساتھ اکھاڑوں کے استادوں اور خلفاء کرام کی طرف سے سلامی پیش کی جائے گی۔ جلوس میں سٹیج پر رنگ برنگی پگڑیاں پہنا کر تمام آقا و خلفاء کی تعظیم بھی کی جائے گی۔ انہوں نے شہر کے تمام باشندوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ 27 ستمبر 2023 کو دوپہر منگلوارہ چوراہے پر پہنچیں اور عید میلاد النبی کے جلوس میں شامل ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details