بھوپال: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج مدھیہ پردیش میں اپنے قیام کے دوسرے دن دارالحکومت بھوپال کے قبائلی میوزیم کا دورہ کریں گی۔ اس دوران گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی ان کے ساتھ موجود رہیں گے۔ میوزیم میں دروپدی مرمو کو وزیراعلی شری چوہان ریاست کے مختلف قبائلی گروپوں کے طرز زندگی اور روایات سے آگاہ کرائیں گے۔ Murmu to visit Tribal Museum in Bhopal
اس کے بعد وہ مقامی موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ خواتین سیلف ہیلپ گروپس کی کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ اس پروگرام کا اہتمام محکمہ پنچایت اور دیہی ترقیات کی جانب سے کیا گیا ہے۔ قبل ازیں گزشتہ روز صدر جمہوریہ نے شہڈول میں ’ٹرائبل ڈے‘ کے موقعے پر قبائلی کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔