اندور: صدر دروپدی مرمو ایک دن کے دورے پر اندور پہنچی ہیں اور یہاں بریلینٹ کنونشن سینٹر میں منعقدہ 17ویں پرواسی بھارتیہ دیوس سمیلن سے خطاب کریں گی۔ سرکاری معلومات کے مطابق صدر مرمو صبح دہلی سے خصوصی پرواز سے روانہ ہوئی اور تقریباً 11.15 بجے اندور پہنچیں۔ صدر 2:30 بجے سورینام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی اور دوپہر 2:55 بجے گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی سے ملاقات کریں گی۔ Pravasi Bharatiya Sammelan in Indore
صدر جمہوریہ سہ پہر 3:30 بجے پرواسی بھارتیہ دیوس سمیلن میں شرکت کریں گی۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی سمیلن سے خطاب کریں گے۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن کنونشن کے اختتام پر اظہار تشکر کریں گے۔ صدر مرمو شام 5:15 بجے اندور سے خصوصی پرواز سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوں گی۔