گوالیار:صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو مدھیہ پردیش کے اپنے ایک روزہ دورے پر آج گوالیار آئیں گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر جمہوریہ مرمو فوج کے ایک خصوصی طیارے سے صبح گوالیار راج ماتا وجے راجے سندھیا ہوائی اڈے پر پہنچیں گی۔ گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، شہری ہوابازی کےمرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا، انتظامیہ، فوج اور پولیس کے سینئر افسران ان کا استقبال کریں گے۔
اس کے بعد وہ ہوائی اڈے سے 'جے ولاس پیلس' پہنچیں گی۔ صدر جمہوریہ کو ظہرانے کی دعوت دی جائے گی۔ یہاں اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گی۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ مرمو دوپہر کو یہاں واقع اٹل بہاری واجپائی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (آئی آئی آئی ٹی ایم) کے کانووکیشن تقریب میں شرکت کریں گی۔