اردو

urdu

ETV Bharat / state

Preparation Of Eid Ul Azha مدھیہ پردیش میں عیدالاضحیٰ پر انتظامات

دارالحکومت بھوپال میں عیدالاضحٰی کے سبھی انتظامات حکومت کی جانب سے برابر ہو اور قربانی میں کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو ان سب مطالبات کو لے کر مسلم تہوار کمیٹی نے وزیر داخلہ کو میمورنڈم دیا ۔

مدھیہ پردیش میں عیدالاضحیٰ پر انتظامات
مدھیہ پردیش میں عیدالاضحیٰ پر انتظامات

By

Published : Jun 23, 2023, 8:09 PM IST

مدھیہ پردیش میں عیدالاضحیٰ پر انتظامات

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی آل انڈیا تہوار کمیٹی اور کچھ دیگر تنظیموں نے مل کر ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا کو میمورنڈم دیا۔ اس موقع پر آل انڈیا علماء بورڈ کے صدر قاضی سید انس علی نے بتایا کہ ہمارے وفد میں کہیں اور ساتھی شامل تھےاور چونکہ عید الاضحی کا چاند نظر آ چکا ہے اور 29 جون کو عید الاضحی منائی جائے گی اور اس تہوار کے وقت لوگ قربانی کے لیے باہر سے مویشی لاتے ہیں۔ انھیں کئی طرح کی پریشانیاں ہوتی ہے ساتھ ہی منڈی میں بھی مویشیوں کو لے کر پریشانی پیدا ہوتی ہے اس کے علاوہ جہاں ذبحہ کیا جاتا ہے وہاں بھی کچھ پریشانیاں درپیش آتی ہے۔

ان سب معاملات کو لے کر ہم نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور بتایا کہ اس بار بھی عید الاضحی کو روایتی طور پر منایا جائے گا۔ وہیں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ تہوار کے وقت کسی بھی طرح کا کوئی معاملہ پیش نہ آئے اس کے انتظامات کئے جائیں۔ تاکہ امن و سکون کے ساتھ عید الاضحی منائی جا سکے۔ وہی بھوپال میں یہ بات بھی سامنے آ رہی تھی کہ اس بار قربانی سب ایک جگہ کی جائے۔

اس پر قاضی سید انس علی نے کہا کہ جو بھی مسلمان صاحب حیثیت ہے وہ قربانی کرتا ہے۔ وہی بھوپال میں مسلم طبقے کی ایک بڑی آبادی بودوباش کرتی ہے اور اتنی بڑی آبادی ایک جگہ پر قربانی نہیں کر سکتی ہے۔ اس لئے جو لوگ اپنے گھروں میں قربانی کرتے ہیں وہی کرے اور جو ذبح خانے میں قربانی کرتے ہیں وہی اپنی قربانی کرے۔

نہوں نے کہا بھوپال میں سبھی علاقوں میں قربانی کو لے کر سبھی انتظامات موجود ہیں۔ وہی ہماری ذریعے میونسپل کارپوریشن سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ قربانی کے وقت منسیپل کارپوریشن کے ذریعے صاف صفائی کا پورا دھیان رکھا جائے۔وہی ہمارے مسلم طبقے سے بھی اپیل ہے کہ قربانی کے بعد وہ اپنے گھر اور اپنے محلے میں صاف صفائی کا خیال رکھیں۔ قربانی کو قربانی کی طرح کرے کسی کو تکلیف پہنچانے کے مقصد سے نہ کیا جائے۔ انہیں سب معاملے کو لے کر وزیر داخلہ سے ملاقات میں اپنی پریشانیوں کو اور اپنے مطالبات کو رکھا گیا جس پر وزیر داخلہ نے سارے انتظامات صحیح طریقے سے کیے جانے کی یقین دہانی کی۔

یہ بھی پڑھیں:Indore Haj House اندور کچے حج ہاؤس کے پکے خدمت گزار

وہی اول انڈیا تہوار کمیٹی کے صدر اوصاف شامیری خرم نے اس تعلق سے بتایا کہ عید الاضحی کا تہوار عنقریب ہے اور ہم نے عید الاضحی اور قربانی میں کسی بھی طرح کی پریشانی نہ آئے اس تعلق سے وزیر داخلہ سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا انشاء اللہ 29 جون کو عیدالاضحی روایتی طور طریقے سے منائی جائیگی۔ انہوں نے کہا ہماری حکومت سارے انتظامات اچھے سے دیکھ رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details