مدھیہ پردیش میں لو جہاد پر قانون بنایا گیا ہے لیکن بھوپال کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے لو جہاد اور تین طلاق پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'میں نے دیکھا ہے کہ ریاستی محکمہ پولیس لو جہاد کے معاملوں میں مناسب طریقے سے کارروائی نہیں کررہی ہے۔ جن لوگوں کے ساتھ واقعات پیش آ رہے ہیں ان کے اہل خانہ پریشان ہیں اور پولیس ان کے لیے کچھ نہیں کررہی ہے۔
پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ تین طلاق پر قانون بنایا جاچکا ہے لیکن پولیس اس پر بھی سختی سے قدم نہیں اٹھارہی ہے، اس لیے لوگوں کی ہمت بڑھ رہی ہے۔