اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bagh Print ریاست مدھیہ پردیش میں باغ پرنٹ کی مقبولیت - باغ پرنٹ کا ہنر

ریاست مدھیہ پردیش کی ضلع دھار کی تحصل باغ میں کپڑوں پر کیا جاتا ہے پرنٹ جو باغ پرینٹ کے نام سے مشہور ہے اور اسے پوری دنیا میں جانا پہچانا جاتا ہے۔ Popularity of Bagh print in Madhya Pradesh

ریاست مدھیہ پردیش میں باغ پرنٹ کی مقبولیت
ریاست مدھیہ پردیش میں باغ پرنٹ کی مقبولیت

By

Published : Aug 18, 2023, 7:36 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں باغ پرنٹ کی مقبولیت

بھوپال: ویسے تو دنیا میں بہت سے کپڑے اور ان پر کی جانے والی کاری گری بہت مشہور ہے۔ وہیں ریاست مدھیہ پردیش کا ضلع دھار کی تحصیل باغ میں کپڑوں پر کی جانے والی پرنٹ ملک ہی نہیں بلکہ بیرونی ملکوں میں بھی مشہور ہے جبکہ باغ پرنٹ کے اس ہنر سے بڑی تعداد میں مسلم طبقہ جڑا ہوا ہے۔ اس پیشے سے جڑے نظام الدین خطری نے باغ پرنٹ کی تاریخ کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ کام ہمارا خاندانی ہے اور ہماری پانچ نسلیں اس ہنر سے جڑی ہیں۔

انہوں نے کہا ویسے تو ہم راجستھان کے رہنے والے ہیں، چونکہ اس کپڑے کو اور اس پرنٹ کو بنانے میں بہتی ندیوں کے پانی کی ضرورت پڑتی ہے اس لیے ہم ان ندیوں کے کنارے بس جاتے ہیں اور اپنے اس کام کو دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے باغ پرنٹ کے تعلق سے بتایا کہ اس کے بہت سے مرحلے ہوتے ہیں جس میں پہلے پانی میں ارنڈی کا تیل سن چورا تین سے چار دن اس کپڑے کو پانی میں رکھا جاتا ہے۔ پھر اسے نرم کر کے اس پر ہیرا نامی پاؤڈر ڈالا جاتا ہے۔ اور اسے پھر دو سے تین دن تک ندی کے کنارے سکھایا جاتا ہے۔

نظام الدین نے کہا باغ پرنٹ کا کام خاص طور سے بہتے ہوئے پانی میں ہی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد اس کپڑے پر ہاتھوں سے سانچوں کے ذریعے کپڑے پر پرنٹ کیا جاتا ہے۔ پرنٹ کے بعد اسے سورج کی روشنی میں سکھاتے ہیں اور ندی کے بہتے پانی کی الٹی جانب دھویا جاتا ہے اس مرحلے کو ہم وچلیا کہتے ہے یعنی کپڑے کو بہتی ندی کے الٹی جانب دھونا۔ اس کے بعد اس کپڑے کو تانبے کے بڑے برتن میں پکا کیا جاتا ہے۔ اور پھر اس کو بلیچنگ کر اسے سفید کیا جاتا ہے۔ اس پیشے سے تعلق رکھنے والے ادریس خطری نے بتایا کہ ہم جس کپڑے پر پرنٹ کرتے ہیں اس میں استعمال ہونے والے رنگ بھی قدرتی طور پر تیار کرتے ہیں۔ تاکہ کپڑا خراب نہ ہو اور نہ ہی پہننے والوں کو کوئی پریشانی ہو۔


وہیں اس ہنر سے جڑے ادریس خطری نے باغ پرنٹ کے ذریعے ایک چادر بنائی ہے جس پر بھارت کا نقشہ دکھائی دیتا ہے۔ جسے بنانے میں نو مہینے کا وقت لگا ہے اور اس کو بنانے میں جو لاگت آئی ہے وہ ڈیڑھ لاکھ کی ہے۔ جس کی بازار میں قیمت ڈھائی لاکھ کے قریب ہے۔ اس چادر میں 1100 بلاک ڈالے گئے ہیں۔ جو اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Freedom Fighters Photo Exhibition بھوپال میں مجاہدین آزادی کی تصاویری نمائش

واضح رہے کہ یہ ریاست مدھیہ پردیش کا باغ پرنٹ ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی مشہور ہے جسے کئی بین الاقوامی نمائش میں بھی جگہ مل چکی ہے۔ باغ پرنٹ سے وابستہ افراد کےلئے حکومت بھی فکر مند ہے اور تاجروں کی مدد کی جارہی ہے تاکہ ریاست کے جڑے اس ہنر کو بچایا جاسکے اور اسے بہت بڑی پہچان دی جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details