اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے مدھیہ پردیش سیلاب متاثرین کی مدد

پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے مدھیہ پردیش میں آئے سیلاب سے متاثر افراد کے لیے اندور سے امدادی سامان کے 7 ٹرک روانہ کیے۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کیا
پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کیا

By

Published : Sep 4, 2021, 6:50 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شیوپور میں گزشتہ دنوں سیلاب نے بھاری تباہی مچائی تھی، اس سے آج بھی لاکھوں زندگیاں متاثر ہیں۔ ایسے نازک وقت میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے سیلاب سے متاثر لوگوں کے لیے اندور اور اس کے آس پاس کے اضلاع سے 7 ٹرک امدادی سامان روانہ کیے۔ فرنٹ نے لوگوں سے سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے صوبائی کارکن عبدالکریم نے بتایا کہ شیوپور میں سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ابتدائی دنوں سے ہی وہاں پر زمینی سطح پر خدمات انجام دے رہی ہے، وہاں جانی نقصان تو کم ہوا ہے لیکن مالی نقصانات زیادہ ہوا ہے۔ ایسے میں ان کے پاس کھانے پینے کی ضروری اشیاء تک ختم ہوگئی ہے۔ ہم نے ریڈی ٹو فوڈ کا اہتمام کیا اور اندور، اجین، مہد پور، شاہجہاں پور سے امدادی مواد پر مشتمل ٹرک روانہ کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details