کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے۔ جس کی وجہ سے روزانہ کمانے والوں کو مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ضرورت مندوں کی مدد کے لئے ایک معصوم نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے اور اپنا گلک توڑ کر ساری رقم عطیہ کردی ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑا سے تعلق رکھنے والی 8 برس کی معصوم پاکھی نے ٹی وی پر دیکھا کہ لاک ڈاؤن میں غریبوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایسے میں پاکھی کے من میں خیال آیا کہ اسے کچھ کرنا چاہئے۔ پاکی نے اپنا گللک توڑا اور اس میں سے 5 ہزار 43 روپے لے کر کارپوریشن کمشنر راجیش شاہی کے پاس پہنچ گئی۔