اردو

urdu

مدھیہ پردیش: کسانوں کے قرض معافی پر سیاست

By

Published : Sep 26, 2020, 4:40 PM IST

مدھیہ پردیش میں اسمبلی سیشن کے دوران وزیر زراعت کمل پٹیل نے اس بات کو تسلیم کی ہے کہ 'کانگریس حکومت کے دوران 26 لاکھ 95 ہزار کسانوں کا قرض معاف ہوا ہے، جس پر شیوراج حکومت گھرتی نظر آرہی ہے۔

مدھیہ پردیش: کسانوں کے قرض معافی پر سیاست
مدھیہ پردیش: کسانوں کے قرض معافی پر سیاست

ریاست مدھیہ پردیش میں ایک دن کی اسمبلی سیشن کے دوران وزیر زراعت کمل پٹیل نے اس بات کو تسلیم کی ہے کہ 'کانگریس حکومت کے دوران 26 لاکھ 95 ہزار کسانوں کا قرض معاف ہوا ہے، جس پر شیوراج حکومت گھرتی نظر آرہی ہے۔

اس تعلق سے راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں جو کہا تھا وہ کیا، لیکن بھارتی جنتا پارٹی صرف جھوٹے وعدے کرتی ہے۔ وہیں کمل ناتھ نے بھارتی جنتا پارٹی پر حملہ آور ہوتے ہوئے شیوراج سنگھ چوہان اور سندھیا کو ریاست کی عوام سے معافی مانگنے کی نصیحت دی ۔

ویڈیو

اس دوران راہل گاندھی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر زراعت کمل پٹیل نے کہا کہ 'وہ جھوٹوں کے سردار ہیں، راہل گاندھی نے دس دن میں ریاست کے تمام کسانوں کے قرضہ معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا، اور ایسا نہیں ہونے پر گیارہویں دن وزیراعلی بدلنے کی بات کہیں تھی۔ لیکن راہل گاندھی نے نہ تو کسانوں کا قرض معاف کیا اور نہ ہی وزیر اعلی کو بدلا۔

واضح رہے کہ شیوراج حکومت کے اسمبلی میں 27 لاکھ کسانوں کی قرض معافی کے اعتراف کے بعد یہ ثابت ہو گیا کہ بھارتی جنتا پارٹی کسانوں کے مثئلہ پر صرف جھوٹ بول رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details