بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات 2023 کی تاریخوں کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے لیکن سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی۔ تمام سیاسی پارٹیاں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کا اثر اس بار ماہ رمضان پر بھی خاصا پڑتا نظر آ رہا ہے۔ دارالحکومت بھوپال میں بھارتی جنتا پارٹی اور کانگریس کے لیڈران جو ٹکٹ کی چاہ رکھتے ہیں ۔ وہ اس ماہ رمضان میں سیاسی افطار پارٹیوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ ابھی کچھ ہفتہ قبل ہیں مسلم راشٹریہ منچ نے اپنی افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ تو وہی اب کانگریس کی وہ لیڈران جو اس بار کے اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ کا مطالبہ پارٹی کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بھی بڑے پیمانے پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔اس میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈران کے ساتھ سبھی مذہب کے لوگوں کو اس افطار پارٹی میں مدعو کیا گیا۔اس موقع پر کانگریس کے لیڈر منور کوثر نے کہا کہ ہماری یہ روزہ افطار پارٹی قومی یکجہتی پر مبنی رہتی ہے۔ اس کے ذریعہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہم سب میں محبت اور بھائی چارہ قائم رہے۔