اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: پولیس اہلکاروں نے ایمس کے ڈاکٹروں سے کی مارپیٹ - لاک ڈاؤن

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں واقع ایمس کے ڈاکٹروں سے مارپیٹ کرنے کے معاملے میں پولیس اہلکاروں کو لائن اٹیچ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں ڈاکٹروں کو روک کر ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔

policemen beats AIIMS doctors in madhya pradesh
پولیس اہلکاروں نے ایمس کے ڈاکٹروں سے کی مارپیٹ

By

Published : Apr 9, 2020, 11:17 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے ایمس ہسپتال میں ڈیوٹی سے واپس لوٹ رہے دو ڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر پولیس اہلکاروں کو کافی مہنگی پڑ گئی۔ اس معاملے کو لے کر پولیس اہلکاروں کو لائن اٹیچ کر دیا گیا ہے۔

ایمس ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایمس کے ڈائریکٹر کو تحریری شکایت کی

بتا دیں کہ بھوپال کے ایمس ہسپتال میں ڈیوٹی سے واپس گھر لوٹ رہے ڈاکٹر رپوپرنا اور اس کے ساتھی ڈاکٹر یوراج کی اسکوٹی روک کر پولیس اہلکاروں نے پہلے پوچھ گچھ کی اور پھر یہ کہتے ہوئے مارپیٹ کی اور کہا کہ اس طرح گھومنے کی وجہ سے ملک میں کورونا پھیل رہا ہے۔

پولیس اہلکاروں نے ایمس کے ڈاکٹروں سے کی مارپیٹ

تاہم، تفتیش کے دوران دونوں ڈاکٹروں نے اپنے ہسپتال کے آئی کارڈ دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ ایمس او پی ڈی میں ڈیوٹی کرکے واپس آرہے ہیں۔ مارپیٹ میں دونوں ڈاکٹروں کو چوٹیں بھی آئی ہیں۔ جس کے بعد ایمس ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایمس کے ڈائریکٹر کو تحریری شکایت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details