اردو

urdu

By

Published : May 15, 2022, 2:15 PM IST

ETV Bharat / state

Two Arrested in Guna Case: گنا معاملے میں ملزمین کو تلاش کرنے کی پولیس کی مہم جاری، دو ہلاک، دو حراست میں

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمین کو تلاش کرنے کے لئے ضلع کے ممکنہ علاقوں میں پولیس فورس مسلسل رات بھر سرچنگ مہم چلاتی رہی۔ اس دوران رات میں راگھوگڑھ کے پاس برودیا گاؤں میں ایک مڈبھیڑ ہوئی، جس میں ایک بدمعاش مارا گیا اور ایک کانسٹیبل دھیریندر کو بھی گولی لگی ہے جسے علاج کے لئے راگھوگڑھ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ Two Arrested for Assaulting Police

حراست میں
حراست میں

مدھیہ پردیش کے گنا ضلع کے آرون علاقے میں پولیس فورس پر حملہ کرنےکے جرم کے بعد سے پولیس کے سینئر افسر ضلع میں پولیس فورس کے ساتھ موجود رہکر ملزمین کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں اور اب تک دو ملزمین کی مڈبھیڑ میں موت ہوچکی ہے۔دو ملزمین کو حراست میں لینے کی خبر بھی آئی ہے۔ Two Arrested for Assaulting Police۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمین کو تلاش کرنے کےلئے ضلع کے ممکنہ علاقوں میں پولیس فورس مسلسل رات بھر سرچنگ مہم چلاتی رہی۔ اس دوران رات میں راگھوگڑھ کے پاس برودیا گاؤں میں ایک مڈبھیڑ ہوئی، جس میں ایک بدمعاش مارا گیا اور ایک کانسٹیبل دھیریندر کو بھی گولی لگی ہے جسے علاج کے لئے راگھوگڑھ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ Two Arrested in Guna Case

گوالیار کے نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈی سرینواس ورما بھی کل سے گنا ضلع میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ رات دیر گئے انہوں نے موقع پر موجود میڈیا کو بتایا کہ دو ملزمان سونو عرف اشفاق خان اور جیا خان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انکاؤنٹر کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ جائے وقوعہ سے دو ہرن اور چار ہرن کے سینگ بھی ملے ہیں۔ یہ مواد محکمہ جنگلات کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ملزمان پولیس کی انسااس رائفل بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس کی بھی تلاش جاری ہے۔

دریں اثنا، ذرائع نے بتایا کہ آرون ، بجرنگ گڑھ، راگھو گڑھ علاقوں میں ملزمان کی تلاش کے لیے رات بھر ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا گیا، جو صبح تک جاری رہا۔ اب تک مقابلے میں ملزمان نوشاد اور شہزاد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انکاؤنٹر میں مزید دو ملزمان کی ہلاکت کی اطلاعات سوشل میڈیا پر ہیں تاہم پولیس انتظامیہ نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک ایک روز قبل پولیس پر حملے کے واقعے میں سات آٹھ ملزمان کے ملوث ہونے کی اطلاعات منظرعام پر آچکی ہیں اور ان تمام کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔


دراصل آرون علاقہ کے جنگل میں شکاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولس فورس جیپ سے گئی تھی۔ اس کا مقابلہ موٹر سائیکل پر سوار شکاریوں سے ہوا۔ اس دوران فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس گاڑی کا ڈرائیور جو کہ شدید زخمی ہے، کا یہاں کے ضلع اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے فوری طور پر پورے واقعہ کے بارے میں دریافت کیا اور ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت دی۔ اس کے ساتھ ہی، مسٹر چوہان نے گوالیار کے انسپکٹر جنرل آف پولیس انیل شرما کو فوری طور پر ہٹا دیا اور انہیں فوری طور پر موقع پر بھیج دیا، اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی کمان مسٹر ڈی سرینواس ورما کو سونپ دی۔
یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details