اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: ملازموں نے مالک کو لوٹ لیا - مدھیہ پردیش نیوز

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گوالیئر کے سنار کے ملازموں نے ہی اپنے مالک کے 81 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے۔ اس معاملے کا پولیس نے پردہ فاش کیا۔

ملازموں نے مالک کے ہی 81 لاکھ روپیے لوٹ لیے
ملازموں نے مالک کے ہی 81 لاکھ روپیے لوٹ لیے

By

Published : Mar 6, 2020, 11:41 PM IST

کاروبار میں اعتماد کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، اور جب کوئی یہ اعتماد توڑ دے تو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ پیش آیا اندور میں، جہاں گوالیئر کے سنار نے اپنے ملازموں کو 81 لاکھ روپے کے زیور خریداری کے لیے صنعتی شہر اندور بھیجا تھا مگر ملازموں نے ہی ڈاکہ ڈال کر جھوٹی کہانی بنا کر مالک کو سنا دی ۔

دیکھیں ویڈیو

ڈی آئی جی روچی وردھن مشرا نے بتایا کہ ملار گنج تھانہ علاقے میں دو مارچ کو ایک واقعہ پیش آیا، جب گوالیر کے سنار نے اپنے ملازموں کو 81 لاکھ روپے کے زیور خریداری کے لیے صنعتی شہر اندور بھیجا تھا مگر ملازموں نے ہی ڈاکہ ڈال کر جھوٹی کہانی بنا کر مالک کو سنا دی تھی۔

ملازموں نے مالک کے ہی 81 لاکھ روپیے لوٹ لیے

جب پولیس نے اس معاملے میں تفتیش شروع کی تو سارے معاملے کا پردہ فاش ہو گیا کہ ملازموں نے ہی اس واردات کو انجام دیا۔

ان کے پاس سے61 لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں اور اس جرم میں شریک چھ ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے، ان کے دو ساتھی ابھی فرار چل رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details