ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع نرسنگھ پور کے چیچلی تھانہ علاقے میں ایک خاتون سے ریپ کے معاملے میں گرفتار دو پولیس افسروں سمیت سات لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون سے جنسی زیادتی کے معاملے میں پولیس کے ذریعہ مبینہ طور پر ایک رپورٹ نہ لکھنے پر خاتون کے ذریعہ خودکشی کرنے کے معاملے میں پولیس تھانہ چیچلی کے انچارج انل سنگھ، گوٹی ٹوریا پولیس چوکی کے انچارج مشری لال اور خاتون کے ساتھ ریپ کرنے اور بے عزت کرنے والے پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد کل عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔