اردو

urdu

ETV Bharat / state

Moti Masjid موتی مسجد چوری معاملہ، بیس دن بعد بھی پولیس کو کوئی سراغ نہیں ملا - بیس دنوں بعد بھی پولیس کو کوئی سراغ نہیں ملا

دارالحکومت بھوپال کی تاریخی موتی مسجد کا کلش آج سے 20 روز قبل چوری ہو گیا تھا۔ تھانے میں اس کی شکایت درج کرائی گئی تھی لیکن اس کے باوجود نا چور کا کوئی پتہ چل سکا ہے اور کلش کا ۔ مقامی باشندوں میں اس کو لے کر پولیس انتظامیہ کے خلاف ناراضگی پائی جا رہی ہے ۔Moti Masjid Domb Stolen Case

موتی مسجد چوری معاملہ :بیس دنوں بعد بھی پولیس کو کوئی سراغ نہیں ملا
موتی مسجد چوری معاملہ :بیس دنوں بعد بھی پولیس کو کوئی سراغ نہیں ملا

By

Published : Oct 25, 2022, 4:07 PM IST

بھوپال: تقریبا 20 روز گزرنے کے بعد بھی بھوپال پولیس کو شاہی موتی مسجد سے چوری ہوئے کلش چور کو پکڑنے میں کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ شہر کے وسط میں واقع تاریخی موتی مسجد سے کلش کی چوری پر مسلم کمیونٹی میں غصہ بڑھنے لگا ہے۔ اس کے لئے انتظامیہ سے لے کر علاقائی اراکین اسمبلی تک اور شاہی اوقات کے افسران کی ذمہ داریوں کو سستی اور غیر ذمہ دارانہ ٹھہرایا جا رہا ہے۔Police Have NO Clue Find In Moti Masjid Domb Stolen Case In Bhopal

موتی مسجد چوری معاملہ :بیس دنوں بعد بھی پولیس کو کوئی سراغ نہیں ملا

رواں ماہ کے گزشتہ 6 اکتوبر کی شب شہر کے وسط میں واقع ہے شاہی موتی مسجد سے گنبد پر موجود سونے کا کلس چوری کل لیا گیا تھا۔مسجد میں سی سی ٹی وی کیمرے میں چوری کا کوئی سراغ نہ ملنے کے بعد پولیس نے اس پاس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی اسکین کیا۔ جس میں کچھ چہرے سامنے آئے ہیں۔

لیکن اس کے بعد بھی چوروں تک نہیں پہنچا جا سکا۔ شہر کو تیسری آنکھ میں قید رکھنے کی پولیس انتظامیہ کی قواعد پھیل ہوتی جا رہی ہے۔ وہی موتی مسجد کے سامنے اقبال میدان پر لگے پی سی ٹی وی کیمرے طویل عرصے سے بند پڑے ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس مسجد سے چوری کی والدہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Diwali Celebration ملک بھر میں دیوالی کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا

اس معاملے پر ڈی سی پی کرائم کے ذمہ دار امیت کمار نے کہا کہ ہم نے مسجد باہر کے سی سی ٹی وی کمروں میں تلاش کی تو ایک شخص جو شک کے گھیرے میں آ رہا ہے وہ ایک بورے میں کچھ لے جاتے ہوئے دیکھ کر رو رہا ہے لیکن لیکن صاف طور سے یہ نظر نہیں آرہا ہے کہ وہ کیا لے جا رہا ہے۔ اسی لیے ہم نے اس فوٹیج کو چاروں طرف سرکولیٹ کیا ہے۔ اور آس پاس بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ جیسے ہی اس معاملے میں کچھ خلاصہ ہوتا ہے تو اسے بتایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوٹیج کو غور سے دیکھا جارہا ہے اور اس طرح کی وارداتوں کو انجام دینے والے والوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ساتھی اس معاملے کو لے کر کرائم برانچ کی ایک ٹیم بھی لگاتار تحقیق کر رہی ہے۔اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس معاملہ پر ہم جلد سے جلد خلاصہ کریں گے۔ Police Have NO Clue Find In Moti Masjid Domb Stolen Case In Bhopal

ABOUT THE AUTHOR

...view details