اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہنی ٹریپ معاملے میں پولیس نے چارج شیٹ داخل کی - پولیس نے چارج شیٹ داخل کی

مدھیہ پردیش کے اندور کی پلاسيا تھانہ پولیس نے سرخیوں میں چھائے ہنی ٹریپ معاملے میں تین سو صفحات سے زیادہ پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں پیش کی ہے۔

ہنی ٹریپ معاملے میں پولیس نے چارج شیٹ داخل کی
ہنی ٹریپ معاملے میں پولیس نے چارج شیٹ داخل کی

By

Published : Dec 17, 2019, 12:59 PM IST

ضلع پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے 17 ستمبر 2019 کو اس وقت کے اندور میونسپل کے سپرنٹنڈنٹ ينتری ہربھجن سنگھ کی شکایت پر ایک معاملہ درج کیا تھا۔

پولیس کی گرفت میں آئے بھوپال کے سبھی چھ ملزمان سمیت ایک فرار شخص کے خلاف پولیس نے کل عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔ آئندہ 30 دسمبر سے اس معاملے کی باقاعدہ سماعت کی جائے گی۔

شیخ کے مطابق پولیس جسٹس امت کمار گپتا کی عدالت کے سامنے شویتا پتی وجے، شویتاپتی سوپنل، مونیکا یادو، آرتی دیال، برکھا سونی اور ان کے ڈرائیور اوم پرکاش کے خلاف انسانی اسمگلنگ، بلیک میلنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ سمیت تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مجرمانہ واردات کو انجام دیئے جانے کا ذکرکیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details