ریاست مدھیہ پردیش کے شہر میں ریوا پولیس کی سختی کے بعد بھی جب لوگ نہیں مانے تو اب پولیس گاندھی گری کا راستہ اپنا رہی ہے۔
لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کے لیے تیار نہیں پولیس کا کہنا ہے کہ اب وہ نہ تو مرغا بنائے گی، نہ ڈنڈے مارے، بلکہ پولیس قانون توڑنے والے لوگوں آرتی اتارے گی، ٹیکہ لگائے گی، مالا پہنائے گی اور ناریل بھی پیش کرے گی۔
پولیس کا یہ بدلا ہوا رویہ اطمینان بخش نہیں ہے، لیکن یہ سچ ہے، انب ریوا کی پولیس تبدیل ہوگئی ہے، وہ قانون توڑنے والوں کو سزا نہیں دے رہی ہے بلکہ انہیں اعزاز دے رہی ہے۔
اسی کے ساتھ ہی پولیس ننبتارہی ہے کہ آپ خوب تفریح کریں، جلد ہی آپ کے گلے میں یہ مالا ہوگی۔
دراصل پولیس سختی سے قانون کی سے پیروی کرارہی تھی، اسی اثنا میں مندر کے کسی پجاری کے ساتھ بدسلوکی ہوگئی، اور پھر تھانہ انچارج کو لائن حاضر کرلیا گیا۔
اعلیٰ افسران سے سرزنش کے بعد ریوا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے تمام تھانوں کو ہدایت دی کہ وہ اب لاٹھی نہ چلائیں، بلکہ قانون توڑنے والوں کو مالا پہنائے، آرتی اتاریں اور انہیں ناریل بھی پیش کریں۔