دموہ: شہر کے بجڑیا وارڈ کے قصائی منڈی علاقے سے موب لنچنگ کی خبر سامنے آئی ہے جہاں کچھ شرپسندوں نے ایک پولیس کانسٹیبل کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ دراصل جمعہ کی دیر رات ڈیوٹی پر تعینات SAF جوان سریندر سنگھ کھانا کھا رہے تھے اسی دوران کچھ لوگوں نے پولیس چوکی کے باہر شور کرنا شروع کر دیا۔ جب جوان نے لڑکوں کو شور کرنے سے منع کیا تو مشتعل شرپسندوں نے پولیس کانسٹیبل پر پتھراؤ کر دیا۔ اس حملے میں جوان شدید طور پر زخمی ہوگئے، جس کے بعد مقامی لوگوں نے جوان کو ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ علاقے میں کشیدگی کے ماحول کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے نامعلوم لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ Police Constable Lynched in Madhya Pradesh
واقعہ اس وقت پیش آیا جب قصاب منڈی میں واقع پولیس چوکی پر تعینات ایک جوان سریندر سنگھ بدمعاشوں کا شور سن کر چوکی سے باہر آئے، اس نے لڑکوں کو شور مچانے سے منع کردیا۔ منع کرنے پر مشتعل بدمعاش لڑکوں نے جوان پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ اسی دوران ہنگامہ سن کر چوکی کے قریب رہنے والے کونسلر کویتا رائے اور دیگر افراد باہر آئے تو انہوں نے کانسٹیبل کو زخمی حالت میں پایا۔ انہوں نے فوراً اس کی اطلاع پولیس کی دی اور جوان کو ضلع اسپتال بھیج دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر پورے علاقے میں پولیس فورس کو تعینات کیے اور خود ضلع ہپستال پہنچے، تب تک ڈاکٹروں نے جوان کو مردہ قرار دےدیاتھا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کے سر میں چوٹ لگنے اور خوبہہ کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ جوان کو جسم کے دیگر حصوں پر بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔