بھوپال کی تنظیم بزم طرب کے زیر اہتمام شعری نشست منعقد کی گئی، جس میں بھوپال کے شعراء نے شرکت کی۔
آج کی شعری نشست کا آغاز بھوپال کے مشہور شاعر عارف علی عارف نے نعت پاک سے کیا۔ ملاحظہ ہو ان کا کلام۔۔۔
نعت جا کر وہیں سنائیں ہم
روز کرتے ہیں یہ دعائیں ہم
جن کی عظمت بتاتا ہے خدا
ان کی عظمت کو کیا بتائے ہم
اس کے بعد بھوپال کے شاعر ایس ایم ایس سراج نے اپنا کلام
پیش کیا۔ ملاحظہ ہو ان کا کلام۔۔۔
پھر وہی شام انتظار اور میں
پھر میری چشم اشکبار اور میں