اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک شام نور محمد یاس کے نام

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دارالحکومت بھوپال کے اسٹیٹ میوزیم سینیئر شاعر جناب نور محمد یاس کے فن اور شخصیت پر مبنی پروگرام ایک شام نور محمد یاس کے نام کا انعقاد کیا گیا-

By

Published : May 7, 2019, 11:55 PM IST

متعلقہ تصویر

اس پروگرام میں شاعر نور محمد یاس کے فن و شخصیت کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور ان کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سب رس اکیڈمی کی جانب سے ان کا آغاز کیا گیا اور سپاس نامہ پیش کیا گیا-

متعلقہ ویڈیو

اس موقعے پر معروف ادیب ضیا فاروقی نے سپاسنامہ پڑھتے ہوئے کہا کہ نور محمدی نے بحر سخن کی غواصی سے گوہر آب دار جمع کیے ہیں اس کی قدر قیمت آج بھی بہت ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ آنے والے زمانے میں ان کی قدر و قیمت میں مزید اضافہ ہوگا-

اس موقع پر اکیڈمی کی سرپرست ڈاکٹر نصرت مہدی نے شخصیت اور پروگرام کے اعزاز و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے درمیان کچھ شاعری ایسے ہے جو اپنے کلام میں بلا کی تاثیر رکھتے ہیں اور بہت منفرد انداز میں شاعری کرتے ہیں لیکن حالات کے تقاضوں اور بے رحمی و سنگدلی کے باعث عوام سے خود کو دور ہی رکھنا پسند کرتے ہیں'-

انھوں نے کہا 'ہم ایسے شاعروں کو لوگوں کے سامنے لانا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی اپنا جوہر دکھا سکے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details