اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vande Bharat Trains in MP مودی کل مدھیہ پردیش میں دو وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 27 جون کو مدھیہ پردیش کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس کے لیے انتظامیہ نے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ پی ایم مودی یہاں وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ PM Modi To Visit Madhya Pradesh

مودی کل مدھیہ پردیش میں دو وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
مودی کل مدھیہ پردیش میں دو وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

By

Published : Jun 26, 2023, 12:05 PM IST

بھوپال:وزیر اعظم نریندر مودی راجدھانی بھوپال سے دو وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے اور مدھیہ پردیش میں اپنے یک روزہ قیام کے دوران کل بھارتیہ جنتا پارٹی کے بوتھ کارکنوں سے بات چیت کریں گے۔ سرکاری اطلاع کے مطابق، وزیر اعظم مودی شہڈول ضلع میں بھی مختلف پروگرامز میں بھی شرکت کریں گے۔ ویرانگنا رانی درگاوتی گورو یاترا کا اختتام شہڈول میں ہوگا اور رانی درگاوتی کا 'بلیدان دیوس' منایا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی شہڈول میں قومی سطح پر سکیل سیل انیمیا کے خاتمے اور پی وی سی آیوشمان کارڈ کی تقسیم کا افتتاح بھی کریں گے۔ اس سے پہلے وہ بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن پر دو وندے بھارت ٹرینوں، بھوپال-اندور اور بھوپال-جبل پور کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ریلوے حکام کو ہدایت دی کہ ایسے انتظامات کیے جائیں تاکہ ریاست کے شہری ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے پروگرام میں وزیر اعظم کا خطاب سن سکیں۔ وزیر اعظم مودی شہڈول میں قومی سطح پر سکیل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن 2047 کا بھی افتتاح کریں گے۔ مرکزی حکومت کی وزارت صحت، قبائلی امور، آیوش اور ملک کی 17 ریاستوں کے نمائندے آن لائن پروگرام میں حصہ لیں گے۔ وزیر اعظم شہڈول میں پی وی سی آیوشمان کارڈ کی تقسیم سے متعلق اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ ملک میں پہلی بار ریاست میں 3 کروڑ 57 لاکھ آیوشمان مستفیدین کو ڈیجیٹل آیوشمان کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details