اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Modi on Young Generation مرکزی حکومت نے کئی فیصلوں کے ذریعہ اگلی نسل کا بوجھ کم کیا: مودی - گوالیار میں وزیراعظلم مودی کا خطاب

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں وزیراعظم نریندر مودی نے سندھیا اسکول کے 125ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختلف امور پر بات کی ہے۔

PM Modi on Young Generation
PM Modi on Young Generation

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 6:53 AM IST

گوالیار: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ 2014 کے بعد مرکزی حکومت نے کئی دہائیوں سے زیر التوا فیصلوں کے ذریعہ اگلی نسل کے بوجھ کو کم کرنے کا کام کیا۔ مودی مدھیہ پردیش کے گوالیار میں سندھیا اسکول کے 125ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، جیوترادتیہ سندھیا اور جتیندر سنگھ بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ 'شارٹ کٹ' بھلے ہی فوری طور پر فائدہ پہنچا دے لیکن 'لانگ ٹرم ' سوچ ہی آخری میں فائدہ پہنچاتی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ 2014 میں جب ملک نے انہیں وزیراعظم کی ذمہ داری دی تو ان کے سامنے دو متبادل تھے۔ یا تو صرف فوری فائدے کے لیے کام کریں یا طویل مدتی طریقہ کار اختیار کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے طے کیا کہ الگ الگ مقررہ وقت کے اندر کام کریں گے ۔ حکومت نے 10 سال کے عرصے میں بہت سے بے مثال فیصلے کیے اور دہائیوں سے زیرالتوا کئی فیصلوں کے ذریعہ اگلی نسل کا بوجھ کم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 60 سال سے کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ حکومت نے اسے ہٹا دیا۔ پچھلے 40 سال سے سابق فوجیوں کو 'ون رینک ون پنشن' دینے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، وہ بھی پورا کیا گیا۔ 40 سال سے جی ایس ٹی کا مطالبہ تھا، یہ بھی کیا گیا۔ کئی دہائیوں سے مسلم خواتین تین طلاق کے خلاف قانون بنانے کا مطالبہ کر رہی تھیں اور وہ بھی موجودہ حکومت نے بنایا ۔ چند ہفتے پہلے لوک سبھا اور اسمبلی میں خواتین کے ریزرویشن کا قانون بھی بنایا گیا ۔

مودی نے کہا کہ کام کاج کی اتنی لمبی فہرست ہے کہ پوری رات گزر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت یہ فیصلے نہ کرتی تو اس کا بوجھ آنے والی نسلوں پر پڑتا۔ انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آنے والی نسل کا بوجھ ہلکا کر دیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ نوجوان نسل کے لیے ملک میں ایک ایسا مثبت ماحول پیدا کیا جائے جس میں ان کے لیے مواقع کی کوئی کمی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ گوالیار کے ساتھ دو وجوہات کی بنا پر ان کا خاص رشتہ ہے۔ سب سے پہلے، وہ کاشی کے ایم پی ہیں اور سندھیا خاندان نے کاشی کی خدمت میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ سندھیا خاندان نے گنگا کے کنارے بہت سے گھاٹ بنائے ہیں اور بی ایچ یو کے قیام میں مالی مدد کی ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا گجرات کے داماد ہیں۔

مزید پڑھیں: پارٹی سے اوپر کوئی نہیں، بی جے پی کی کامیابی کیلئے سب کو متحد ہونا چاہیے: مودی

انہوں نے کہا کہ اسکول کے ہر طالب علم کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ وہ ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ انہوں نے اسکول کے کچھ سابق طلباء کا بھی حوالہ دیا جن میں پی ایم او میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ، گلوکار نتن مکیش اور فلم اداکار سلمان خان شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ 'آؤٹ آف دی باکس' سوچیں۔ مثال کے طور پر سابق مرکزی وزیر مادھو راؤ سندھیا نے وزیر ریلوے رہتے ہوئے ملک میں شتابدی ٹرین شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد تین دہائیوں تک ایسی کوئی ٹرین نہیں آئی۔ اب وندے بھارت ٹرینیں ملک میں مقبول ہیں۔ نوراتری کے پرمسرت موقع پر، انہوں نے اسکول کے طلباء کو نو ٹاسک دیے، جن کا تعلق 'ووکل فار لوکل'، صفائی ستھرائی، پانی کا تحفظ اور ڈیجیٹل لین دین سے ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details