اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Modi hits out at Opposition unity اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر وزیر اعظم مودی کا طنز - بی جے پی کو چیلنج کا سامنا

'میرا بوتھ سب سے مضبوط' پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے زائد بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط بنانے اور لوگوں کے دلوں میں اچھی شبیہ اور جگہ بنانے کی ضرورت ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے جس طرح متحد ہو کر پی ایم مودی کو روکنے کا منصوبہ بنایا ہے، اس سے بی جے پی کئی ریاستوں میں سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ PM Modi hits out at Opposition unity

PM Modi hits out at Opposition unity
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر وزیر اعظم مودی کا طنز

By

Published : Jun 27, 2023, 5:58 PM IST

بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی نے پٹنہ میں کانگریس سمیت تقریباً 15 اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی حال ہی میں ہوئی میٹنگ اور اپوزیشن اتحاد کی کوششوں پر سخت حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ حزب اختلاف لیڈروں کی چھٹپٹاہٹ، گھبراہٹ ہے۔ اس سے واضح ہوگیا کہ ملک کے عوام نے 2024 کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو واپس لانے کا ذہن بنا لیا ہے۔

مودی نے رواں برس مدھیہ پردیش سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات اور اگلے برس ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کے اہم بوتھ ورکرس کے اجلاس سے خطاب کیا۔ مودی نے ’’میرا بوتھ سب سے مضبوط‘‘ نام کے اس پروگرام کے ذریعے ملک بھر میں بی جے پی کے بوتھ کارکنوں سے خطاب کیا۔ تقریباً ایک گھنٹہ 55 منٹ کے خطاب میں مودی نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈروں کی میٹنگ کی تصویریں دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ تمام گھپلے کرنے والے متحد ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ تمام گھپلے کرنے والے پانی پینے کے بعد ایک دوسرے کو کوستے تھے، لیکن اب جب قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور انہیں مستقبل میں جیل جانے کا خوف ہے تو یہ سب متحد ہو کر کسی نہ کسی طرح اقتدار میں واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپوزیشن پارٹیوں کے رویہ کو ان کی چھٹپٹاہٹ اور گھبراہٹ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی گھبراہٹ ان میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ اب ان جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے سے اتحاد ظاہر کرتے نظر آتے ہیں۔ اس سے صاف ہے کہ 2024 کے انتخابات میں بی جے پی ایک بار پھر زبردست اکثریت کے ساتھ مرکز میں برسراقتدار آئے گی اور عوام نے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔

پٹنہ میٹنگ پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جس طرح سے ایک شخص جیل سے رہا ہونے کے بعد گاؤں آتا ہے اور گاؤں والے اس کے پاس آتے ہیں اور اس سے جیل کے تجربے کے بارے میں پوچھتے ہیں، اسی طرح پٹنہ میں لوگ جمع ہوئے اور ان سے ان کا تجربہ پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ پٹنہ میٹنگ میں شامل کئی لوگ ضمانت پر باہر ہیں، ان پر کرپشن کے الزامات ہیں۔ لوگوں نے ایسے لوگوں سے ملاقات کی، جو سزا کاٹ رہے ہیں یا جیل کے تجربے سے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک کے عوام بھی ایسے لوگوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

عوام سے اپیل کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اگر وہ گاندھی خاندان کے بیٹوں اور بیٹیوں کا بھلا کرنا چاہتے ہیں تو وہ کانگریس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کا انتخاب کر کے ’ملائم‘ کے بیٹے اپنی بیٹیوں کا بھلا کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اگر آپ لالو یادو، شرد پوار، کروناندھی اور چندر شیکھر راؤ کے بیٹوں اور بیٹیوں کا بھلا کرنا چاہتے ہیں تو آپ ان لیڈروں سے وابستہ پارٹیوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ اگر ملک کے لوگ اپنے بیٹوں، بیٹیوں، پوتوں اور نواسوں کی بھلائی چاہتے ہیں تو انہیں بی جے پی کو چننا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details