اردو

urdu

ETV Bharat / state

اچھی نیت سے بنائی گئی اسکیموں کے اچھے نتائج سامنے آتے ہیں: مودی - مدھیہ پردیش نیوز

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ صاف نیت سے بنائی گئی اسکیموں کے نفاذ کے اچھے نتائج سامنے آتے ہیں۔

pm modi
فائل

By

Published : Sep 12, 2020, 6:51 PM IST

وزیراعظم مودی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی) کے تحت مدھیہ پردیش کے 12 ہزار دیہاتوں میں تعمیر کیے گیے گھر 1 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کو سونپے جانے کے پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ جیوترادتیہ سندھیا بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل ہوئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر صحیح نیت سے تیار کی گئی اسکیم کا نفاذ اچھے سے ہوتا ہے تو یہ اسکیم صحیح ہوتی ہے اور مستحق افراد تک اس کا فائدہ پہنچتا ہے۔

وزیر اعظم نے مکان حاصل کرنے والے تمام مستحقین کو گھر کی چابی ملنے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو ابھی تک گھر نہیں ملے ہيں، ان کے خواب بھی پورے ہوں گے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ پہلے غریب حکومت کے پیچھے بھاگتے تھے، اب حکومت عوام کے پاس جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اس بحران کے دوران پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 18 لاکھ مکانات کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے، جس میں مدھیہ پردیش کے 1.75 لاکھ مکانات مکمل ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

جے پی نڈا کی نتیش کمار سے ملاقات، ٹکٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال

انہوں نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے اس میں توسیع کی ہے اور 27 اسکیموں کو اس اسکیم میں جوڑ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details