شہر کو پلاسٹک سے پاک بنانے کےلیے بی ایم سی نے مختلف مقامات پر پرانے کپڑوں سے تھیلیاں سینے کے سنٹرس قائم کئے ہیں۔ ان سیونگ سنٹرس میں پرانے کپڑوں سے تھیلیوں کی سلائی کا کام ہوتا ہے جبکہ یہاں سے لوگ صرف 5 روپئے میں کپڑے کی تھیلی خرید سکتے ہیں اور اگر وہ پرانے کپڑے لاتے ہیں تو ان سے کسی قسم کی قیمت نہیں لی جاتی۔
سیونگ سنٹرس میں کام کرنے والی ایک خاتون رابعیہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان سنٹرس کو عوام کی جانب سے کافی سراہا جارہا ہے اور روزانہ تقریباً 15 تھیلیاں فروخت ہورہی ہیں۔