اردو

urdu

ETV Bharat / state

عید الفطر کے موقع پر شجر کاری کا پیغام

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں عیدالفطر کے موقع پر شہر قاضی ڈاکٹر عشرت علی نے عوام کو بڑے پیمانے پر شجر کاری کرنے کا پیغام دیا۔

شجر کاری کا پیغام

By

Published : Jun 5, 2019, 11:28 PM IST

اندور شہر قاضی عشرت علی نے اندور کی عوام کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے گزارش کی کہ شہر کی جس طرح سے شہر تین بار صاف صفائی کے معاملے میں ملک بھر میں اول نمبر تہا ہے ہیں اسی طرح اب عوام کو چاہیے کہ شہر اندور کو بھی ہرا بھرا بنایا جائے۔

شجر کاری کا پیغام

انھوں نے عوام کو پانی کی ہورہی قلت پر انتباہ دیا کہ وہ پانی کی اہمیت کو سمجھیں آج شہر کا درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسی اس تک پہنچ گیا ہے مستقبل میں اور بھی بڑھ سکتا ہے اس مسلئے سے نمٹنے کے لیے لوگوں کو درخت لگانا چاہیے۔

انھوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو گنگا جمنی تہذیب دیکھنی ہے تو وہ اندور آکر دیکھے کہ ایک مسلم کو نماز ادائیگی کرنے کے لئے لیے ایک ہندو 50 برسوں سے اپنے گھر عید گاہ تک لاتا ہے اور واپس اس کے گھر چھوڑ بھی دیتا ہے۔

صوبائی تعلیم وزیر جیتو پٹواری نے کہا کہ مشترکہ تہذیب ملک کی شناخت ہے اور شہر کی عوام کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔

ریاست کے نومنتخب رکن پارلیمان شنکر لال وانی نے کہا کہ ایسے پاک موقع پر سبھی کو عید الفطر کی مبارکباد بعد اور جیسا ان کی پارٹی کہتی ہے سب کا ساتھ اور سب کا وکاس، تو سب کو مل کر بھارت کی ترقی میں ہاتھ بٹانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details