اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tree Plantation in Muslim Institutions: عالمی یوم ماحولیات پر اقلیتی اداروں میں شجرکاری

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے اقلیتی اداروں میں عالمی یوم ماحولیات World Environment Day کے موقع پر شجری کاری کا اہتمام کیا گیا، جس میں سبھی اقلیتی اداروں کے ملازمین، علمائے کرام اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ Plantation Drive in Bhopal

Plantation Campaign In Muslim Institutions
بھوپال کے مسلم اداروں میں شجر کاری مہم کا آغاز

By

Published : Jun 6, 2022, 3:56 PM IST

Updated : Jun 6, 2022, 5:16 PM IST

بھوپال:عالمی یوم ماحولیات World Environment Day کے موقع پر مدھیہ پردیش کے اقلیتی اداروں Muslim Institutions میں امسال ماحولیات کو بہتر بنانے اور ماحولیات کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے بیداری مہم چلائی گئی۔ اس بیداری مہم کے تحت مسلم اداروں میں شجر کاری کی گئی۔ Plantation Drive in Muslim Institutions

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اقلیتی اداروں میں شجرکاری کی گئی

مدھیہ پردیش کی اقلیتی اداروں کی جانب سے اس سے قبل بھی عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شجرکاری کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن یہ پہلا موقع ہے جب وقف بورڈ، مساجد کمیٹی، حج کمیٹی، شاہی اوقاف اور کمیٹی اوقاف عامہ کے ملازمین کے ساتھ علمائے دین اور سماجی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ماحولیات کو بہتر بنانے کی سمت میں اپنی فکر کا اظہار کیا۔ Plantation Drive In Muslim Institutions

اس موقع پر سماجی کارکن ڈاکٹر جامدار نے کہا کہ آج کا دن خاص ہے اور خاص اس لیے ہے کہ آج دنیا کے 127 ممالک میں ماحولیات کو بہتر بنانے کو لے کر ایک ساتھ نہ صرف فکر کی جارہی ہے بلکہ شجر کاری بھی کی جارہی ہے۔ مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے کیمپس سے بھی بڑی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں کئی اقلیتی ادارے شامل ہیں۔ Plantation Drive In Muslim Institutions

انہوں نے کہا کہ ماحولیات کو بہتر بنانے کی ہماری اخلاقی، سماجی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں ہے کہ جس نے ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے اور لوگوں کو سایہ مہیا کرانے کے لیے پیڑ لگایا، اس کا ٹھکانہ جنت ہوگا۔ ممتاز عالم دین و شہر بھوپال کے مفتی سید ابوالکلام قاسمی نے اس موقع پر اسلام کی روشنی میں شجر کاری کیے جانے کی اہمیت و افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

مفتی ابوالکلام نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی شجرکاری کی اور دوسروں کو بھی شجر کاری مہم کی ترغیب دی۔ وہ کام جو انسانیت کے لیے نفع بخش ہے۔ اس میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ انسانیت بھی سرخرو رہے اور ماحول بھی پاکیزہ بنا رہے۔ شجرکاری ایسا نیک عمل ہے کہ جس کا فائدہ صرف ایک نسل نہیں بلکہ نسلوں تک پہنچتا رہتا ہے۔ Plantation Campaign In Muslim Institutions

یہ بھی پڑھیں:

Plantation Drive in Madarsa Mahmoodiya: عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر مدرسہ محمودیہ میں شجرکاری

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم جن پیڑوں کے پھل کھا رہے ہیں، جن پیڑوں کی چھاؤں میں آرام کرتے ہیں، یہ ہمارے اجداد کی محنت کا ثمر ہے اور اگر ہم آج شجر کاری کریں گے تو آنے والی نسلیں اس کا فائدہ اٹھائے گی۔ اقلیتی ذمہ داران کے مطابق آئندہ بھی اقلیتی اداروں کے باہمی اشتراک سے شجرکاری مہم جاری رہے گی۔ Plantation Campaign In Muslim Institutions Bhopal

Last Updated : Jun 6, 2022, 5:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details