اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجین میں اسلامک سال کے آغاز پر شجرکاری کا اہتمام - اجین میں شجرکاری کا اہتمام

ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اُجین کی سرسید ویلفیئر سوسائٹی نے حضرت مولانا مگس الدیں چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر چادر چڑھانے کے بعد شجرکاری کا اہتمام کیا گیا۔

plantation-at-the-beginning-of-islamic-year-in-ujjain
اسلامک سال کا آغاز شجرکاری کے ساتھ

By

Published : Jul 31, 2022, 11:05 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین میں تنظیم سرسید ویلفیئر سوسائٹی نے اسلامک سال کا آغاز پر شجرکاری کا اہتمام کیا۔ محرم الحرام کا چاند نمودار ہی اسلامی کیلنڈر ہجری سال کا آغاز ہو جاتا ہے۔ آج محرم کی پہلی تاریخ ہے۔ اس ماہ میں مسلمانوں کا ایک فرقہ حضرت امام حسین کی یاد میں تعزیہ داری اور متعدد جلوس کا اہتمام کرتے ہیں۔

اجین میں اسلامک سال کے آغاز پر شجرکاری کا اہتمام

آج ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اُجین کی تنظیم سرسید ویلفیئر سوسائٹی نے حضرت مولانا مگس الدیں چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر چادر چڑھانے کے بعد شجرکاری کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سجادہ نشین سید محمد نور فلک نے کہا کی آج اسلامک سال کا آغاز ہوگیا ہے ہم نے مہاجرین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر چادر پیش کی اور دعا کی ہے کہ ملک میں امن وامان اور بھائی چارہ قائم رہے ساتھ ہی شہر کی سماجی تنظیم سرسید ویلفیئر سوسائٹی کے لیے دعا کریں ہے کہ یہ ایسے ہی خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details