مدھیہ پردیش میں آج ایک دردناک سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے تین لوگوں کی موت ہوگئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش میں آگر- ممبئی قومی شاہراہ پر پپرائی نامی گاؤں کے قریب صبح ایک پک اپ وین سامنے سے آرہے ریت سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی ۔ حادثہ میں پک اپ وین میں سوار شوہر ، بیوی اور بیٹے کی موت ہوگئی ، جبکہ پک اپ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔