بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں منعقد کی گئی سہ روزہ تصاویر کی نمائش تحریک آزادی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء کے کردار پر مبنی تھی جس سے اسکولی طالبات نے استفادہ کیا۔ اس موقع پر جب ہم نے اساتذہ سے بات کی تو انہوں نے نمائش کے تعلق سے بتایا کہ یہ نمائش اسکولی طالبات کے لیے بہت فائدہ مند ہے کیونکہ انہوں نے ابھی تک سر سید احمد خان کو صرف کتابوں میں ہی پڑھا ہے اور آج اس نمائش کے ذریعے ان سے روبرو ہو رہے ہیں۔
طالبات کو یہ جاننے کو ملا کہ سر سید احمد خان کی شخصیت کیا تھی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ان کا کتنا اہم کردار رہا ہے۔ آج کی اس نمائش نے طالبات نے ان کی زندگی اور ان کی شخصیت کو لے کر ان کے طور طریقے ان کی تعلیم کو توجہ دینا اور آگے تعلیم کو نئی نسل میں کیسے منتقل کرنا یہ جتنے بھی طریقے ہیں وہ آج اس نمائش میں جاننے کو ملے۔
ساتھ ہی اس نمائش میں خاص طور سے یہ بات پتہ چلی کہ تحریک آزادی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا کتنا خاص کردار رہا ہے۔ وہیں نمائش دیکھنے آئے طالبات نے نمائش کے تعلق سے بتایا کہ ہمیں سر سید احمد خان کے بچپن اور ان کی زندگی کے تعلق سے اور انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو کھڑا کرنے میں کتنی محنت کی ہے اور تحریک آزادی میں علی گڑھ مسلم سٹی کا کیا کردار رہا اس کے بارے میں خاصی معلومات حاصل ہوئی۔