اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال میں مجاہد آزادی کی فوٹو نمائش کا اہتمام کیا گیا - مدھیہ پردیش نیوز

بھوپال کے ایم ڈبلیو انصاری نے مجاہد آزادی کی فوٹو نمائش کا اہتمام کیا، جس میں خواتین مجاہد آزادی کو یاد کیا گیا۔

photo exhibition of freedom fighter organized
بھوپال میں مجاہد آزادی کی فوٹو نمائش کا اہتمام کیا گیا

By

Published : Aug 15, 2020, 7:05 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 'یاد کرو قربانی' عنوان سے جشن آزادی منائی گئی۔ جس میں ریٹائرڈ ڈی جی ایم ڈبلیو انصاری نے اپنی پوری محنت کو لوگوں کے سامنے پیش کیا۔

دیکھیں ویڈیو

ایم ڈبلیو انصاری نے اپنی محنت سے بڑی تعداد میں ان کو تلاش کی ہے، جنہوں نے آزادی کی لڑائی تو لڑی پر انہیں عوام اور حکومتوں نے فراموش کر دیا ہے۔

ایم ڈبلیو انصاری نے کہا، 'ہماری آج کی اس نمائش کا مقصد ان لوگوں کو یاد کرنا، جنہوں نے ملک کے لیے بہت کچھ کیا لیکن کچھ لوگ تاریخ سے انہیں ہٹانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ہمیں اپنی گنگا جمنی تہذیب کو بچانا ہے۔ آج کی اس نمائش میں جہاں مرد مجاہد آزادی کو سامنے لایا گیا تو وہیں بہت سی خواتین مجاہد آزادی کی تصاویر کو بھی نمائش میں رکھا گیا، جنہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔'

مزید پڑھیں:

گاندھی جی اور بابا صاحب کی آزادی کو اب ہمیں سنبھالنا ہے: کمل ناتھ

اس نمائش کے ساتھ ایم ڈبلیو انصاری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ، 'وہ بھوپال کی برکت اللہ یونیورسٹی کو سینٹرل یونیورسٹی بنائی جائے اور وہاں پر سبھی مجاہد آزادی کے بارے میں پڑھایا جائے تاکہ لوگ ان کو بھی جان سکیں، جنھیں لوگ جانتے نہیں ہیں اور انہیں فراموش کیا جا رہا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details