جس طرح سے پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیلا اور اس وائرس نے جیسے ہی ہمارا ملک میں دستک دی اور حکومت نے اس سے بچاؤ کے لیے لاک ٹاؤن کا اعلان کیا، جس کے چلتے سبھی صنعتوں کو بند کر دیا گیا۔
وہیں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پیٹرول بھی اس سے اچھوتا نہیں رہا، جب کہ اس لاک ڈاؤن میں پیٹرول پمپ بند نہیں کیے گئے۔ لیکن لوگوں کے باہر نہ نکلنے کی وجہ سے پیٹرول پمپ کی آمدنی پر بڑا فرق دکھائی دے رہا ہے۔