اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhopal Tablighi Ijtema بھوپال عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی راہ ہموار

بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ہیں۔ انتظامیہ نے اجتماع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ Aalmi Tabligh Ijtema in Bhopal

Aalami Tableeghi Ijtemaa
Aalami Tableeghi Ijtemaa

By

Published : Aug 30, 2022, 3:08 PM IST

Updated : Aug 30, 2022, 3:25 PM IST

بھوپال: عالمی تبلیغی اجتماع جس پر کورونا قہر کے سبب دو سال سے پابندی عائد تھی، امسال حالات سازگار ہونے کے بعد بھوپال ضلع انتظامیہ و محکمہ پولیس نے اجتماع کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔ Permission to hold a Bhopal Tabligi Ijtema امسال عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد ماہ نومبر میں ہوگا۔ اجتماع کمیٹی کے ذریعہ بھوپال بیرسیہ روڈ پر واقع اینٹ کھیڑی میں اجتماع کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی بنیاد 1944 میں رکھی گئی تھی۔ ابتدائی برسوں میں اجتماع میں چند لوگوں نے شرکت کی لیکن رفتہ رفتہ جب اس کی اہمیت و افادیت کا لوگوں کو اندازہ ہوا تو اجتماع کی حیثیت 70 کی دہائی تک کُل ہند رہی۔ 70 کی دہائی کے بعد اجتماع نے عالمی شہرت حاصل کی اور 2019 کے اجتماع میں 22 ممالک کے 15 لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے شرکت کی تھی۔

عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کے حوالے سے اجتماعی کمیٹی کے ترجمان حاجی عتیق الاسلام نے بتایا کہ 'امسال عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد ہوگا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کلکٹر اور مقامی طور دیگر افسران کے ساتھ جو میٹنگ ہوئی ہے، اس میں اجتماع کے انعقاد کی اجازت دے دی گئی ہے اور اجتماع ماہ نومبر میں ہوگا۔ اجتماع کتنے روز کا ہوگا اور اس میں شرکاء کی تعداد کیا ہوگی اس کو لیکر مرکز میں مشورہ کے بعد اعلان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نومبر میں اجتماع کے انعقاد کی اجازت دی گئی ہے۔ ہم نے ابتدائی طور پر تیاری شروع کردی ہے، جیسے ہی بارش کا زور کم ہوگا اجتماع کے انعقاد کی تیاریاں تیز کردی جائیں گی۔ اجتماع کا انعقاد ماہ نومبر میں کن تاریخوں میں ہوگا، اس کا اعلان بھی بہت جلد کردیا جائے گا۔ ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی اجازت ،جلد دہلی مرکز سے نومبر میں عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخوں کا ہوگا اعلان ۔

Last Updated : Aug 30, 2022, 3:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details