مدھیہ پردیش میں عطر کے شوقینوں کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن ماہ رمضان میں عطر کی ڈیمانڈ عام دنوں کے مقابلے کافی بڑھ جاتی ہے۔ اس ماہ رمضان میں لگ بھگ دس سے پندرہ کروڑ کا کاروبار ہو جاتا ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے کورونا وبا کے چلتے یہ کاروبار دھیمی رہی۔ اثبات صورتحال کچھ الگ ہونے سے عطر کے کاروبار سے جڑے لوگوں نے کئی اقسام کے عطر کا انتظام کیا ہے اور کاروباریوں نے اس بات ہر رینج کے عطر کی قسمیں اپنی دکانوں میں سجا رکھی ہے۔Perfumes Businessman Hops to Increases to Selling Perfumes
Perfume Business In Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش میں ماہ رمضان میں عطر کاروباری کو کافی امیدیں - بھوپال کی خبر
بھوپال میں خوشبو کے کاروبار کی زور دار تیاری، کورونا وبا کے کے سبب کاروبار پر اثر پڑا تھا۔ وہیں بھوپال میں 200 سے زیادہ عطر کی دوکانیں ہیں۔ اب دو سال بعد رمضان میں 10 سے 15 کروڑ کے کاروبار کی امید کی جا رہی ہے۔Perfumes Businessman Hops to Increases to Selling Perfumes
![Perfume Business In Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش میں ماہ رمضان میں عطر کاروباری کو کافی امیدیں مدھیہ پردیش میں ماہ رمضان میں عطر کاروباری کو کافی امیدیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15077934-thumbnail-3x2-as.jpg)
وہیں بھوپال کے ابراہیم پورہ میں عطر کے کاروباری حاجی رفیق احمد راجہ نے بتایا عطر کی خریداری میری شب برأت سے شروع ہوجاتی ہے جو عید سے پہلے یعنی چاند رات تک چلتی ہے۔ اب کاروباریوں کے مطابق اس رمضان میں دس سے پندرہ کروڑ کا کاروبار ممکن ہے۔ پچھلے دو سالوں میں کاروبار بالکل ٹھپ ہو گیا تھا، اس سال بہت امید ہے۔ واضح رہے کے بھوپال میں چھوٹی بڑی 200 کے قریب فوٹ کر دوکانیں ہیں اور کئی بڑی دکانیں بھی موجود ہیں جہاں پر عطر کی اقسام ہیں جس میں گلاب، کیوڑا، بیلی، کیسر، کستوری، چمیلی سمیت جنت الفردوس، وغیرہ عطر پائے جاتے ہیں۔ خوشیوں کا تہوار عید کے دن عطر تحفے میں دینے کی کی روایت ہے۔ کیوں کہ خوشبو کو لگانا مسلم طبقے میں سنت مانی جاتی ہے، اس لیے ماہ رمضان میں عطر کی ڈیمانڈ کافی بڑھ جاتی ہے۔