اردو

urdu

ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Municipal Elections: بلدیاتی انتخابات میں پارٹیوں کا پرفارمنس - Performance of Parties in Local Government Elections

شہری بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے بھارتی جنتا پارٹی میں جشن کا ماحول ہے لیکن وہیں کانگریس نے بھی اپنا بہترین پرفارمنس دیا تو آل انڈیا اتحاد المسلمین نے 6 نشستوں پر اپنے کھاتے کھولنے میں کامیاب رہی ہے۔ Local Body Election

Performance of Parties in Local Government Elections
Performance of Parties in Local Government Elections

By

Published : Jul 19, 2022, 8:00 AM IST


بھوپال:مدھیہ پردیش میں شہری حکومت کی تصویر واضح ہوگئی ہے۔ 11 میونسپل کارپوریشن میں سے 7 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 1-1 نشست کانگریس اور عام آدمی کے کھاتے میں گئی جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے پانچ نشستیں جیتیں۔ باقی 2 سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور 2 پر کانگریس کی جیت رہی۔ یہ چار بڑے شہروں کی سیٹیں ہیں۔ بھوپال اور اندور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے میئر امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ گوالیار اور جبلپور میں کانگریس کا قبضہ رہا۔ جیت کے بعد وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپال کی میئر امیدوار مالتی رائے کا منہ میٹھا کرکے مبارکباد پیش کی۔ Madhya Pradesh Municipal Elections

بلدیاتی انتخابات میں پارٹیوں کا پرفارمنس

یہ بھی پڑھیں:

بھوپال کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی میئر امیدوار مالتی رائے 98847 نے جیت درج کروائی تو وہی اندور کے میئر امیدوار پشپ متر نے 133176 ووٹوں سے کامیاب رہے۔ کانگریس کے جبلپور سے میئر امید وار جگت بہادر 44339 ووٹوں سے کامیاب رہے۔ گوالیار سے کانگریس کی میئر امیدوار شوبھا سکروار 28805 ووٹوں سے کامیاب رہی۔ ریاست میں پہلا نتیجہ برہانپور سے آیا جس میں بھارتی جنتا پارٹی کی امیدوار مادھوری پٹیل نے 542 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کانگریس امیدوار شہناز انصاری کو شکست دی۔ یہاں نوٹا کو 677 ووٹ ملے ہیں۔ کانگریس کی شکست کی دوسری وجہ اویسی کی پارٹی رہی۔ Local Body Election

بلدیاتی انتخابات میں پارٹیوں کا پرفارمنس

اتحاد المسلمین کے امیدوار نے 10 ہزار سے زائد ووٹ لیے۔ ضلع کھنڈوا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار امریتا یادو نے جیت درج کروائیں انہوں نے کانگریس کی آشا مشرا کو 19765 ووٹوں سے شکست دی۔ اتحاد المسلمین کے امیدوار کنیجا بی 9601 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ ستنا میں بی جے پی امیدوار یوگیش تامر کال نے 24916 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کانگریس کے سدھارتھ کشواہا کو شکست دی۔ اجین میں بھارتی جنتا پارٹی کے امیدوار مکیش ٹٹوال 923 ووٹوں سے جیت گئے۔ انہوں نے کانگریس کے مہیش پر مار کو شکست دی۔

چھندواڑا میں کانگریس امیدوار وکرم آہاکے نے 3547 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی انہوں نے بی جے پی کے اننت دھروے کو شکست دی۔ 18 سال بعد چھندواڑا میں کانگریس کے میئر بنے۔ ساگر میں بی جے پی امیدوار سنگیتا تیواریں نے 12665 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کانگریس کی ندھی جین کو شکست دی۔ سنگرولی سے مدھیہ پردیش میں بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار عام آدمی پارٹی کا کھاتا کھلا۔ عام آدمی پارٹی کی امیدوار را نی اگروال نے 9352 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کانگریس کے اروند چندیل کو شکست دی یہاں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے چندر پرکاش تیسرے نمبر پر رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details