اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: باہر نکلنے سے روکنے کے لیے پولیس کا نایاب طریقہ

بھوپال میں لاک ڈاؤن میں باہر نکل رہے لوگوں کو سبق سکھانے کا محکمہ پولیس نے نیا طریقہ نکالا ہے، باہر نکلنے والوں کی پوجا اور آرتی کر انھیں شرمندہ کر رہے ہیں۔

باہر نکلنے سے روکنے کے لیے پولیس نے نایاب طریقہ نکالا
باہر نکلنے سے روکنے کے لیے پولیس نے نایاب طریقہ نکالا

By

Published : Apr 13, 2020, 8:26 PM IST

تھالی سجائے کھڑے پولیس افسران اور اہلکار کسی جنگ میں جھنڈا گاڑ کر آنے والے سپاہیوں کا انتظار نہیں کر رہے اور نہ ہی یہ تھالی ان کے لئے سجائی گئی ہے جو سماج کیلئے کسی طرح کی مثال قائم کر رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

بلکہ کی یہ تھالی سجائی گئی ہے، ایسے لوگوں کے لئے جن پر نہ تو وردی کا اثر ہو رہا ہے اور نہ ان کی ہمدردی کا اور نہ ہی قاعدوں اور قانون کا، اس لیے تھک ہار کر محکمہ پولیس نے لوگوں میں غیرت کو جگانے کے لیے یہ طریقہ اپنایا ہے، بہت ہی نرم طریقہ۔

لیکن ان لوگوں کے منہ پر ایک طرح سے طمانچے سے کم نہیں، جو بار بار اپیل کرنے کے باوجود بھی لاک ڈاؤن میں بغیر کسی کام کے ہیں، خالی سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں اور اس سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کی جاری کوششوں پر پانی پھیر رہے ہیں۔

شاید پوجا اور آرتی کر ان لوگوں پر کوئی اثر ہو اور گھر سے بغیر مطلب نکلنے سے پہلے پولیس کے ذریعے اٹھائے گئے اس قدم کا خیال آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details