پورے ملک کے ساتھ۔ساتھ ریاست مدھیہ پردیش بھی کورونا سے متاثر ہوا، جس کے چلتے روزگار کے وسائل ختم ہوگئے اور لوگ اپنی روزی روٹی کے لئے پریشان ہونے لگے۔
اس پر ستم یہ کی ان لاک ہونے کے بعد عوام کے سامنے روزگار کے مسائل کھڑے ہوگئے تو وہی مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ جہاں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھورہی ہے تو وہیں کھانے کے تیل اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کے بجٹ بگڑ گئے ہیں اور حکومت میں بیٹھے لوگ صرف ان حالات کا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔