اردو

urdu

ETV Bharat / state

Demand For Khadimul Hujjaj بھوپال میں لوگوں نے خادم الحجاج کا مطالبہ کیا - مدھیہ پردیش میں بھی حج پروازوں کے شیڈول

بھوپال میں مقامی باشندوں اور سماجی کارکنان نے خادم الجاج کے لئے فنڈ مہیا نہیں کرانے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ریاستی حکومت نے اقلیتی طبقے کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگایا

بھوپال میں لوگوں نے خادم الحجاج کا مطالبہ کیا
بھوپال میں لوگوں نے خادم الحجاج کا مطالبہ کیا

By

Published : May 17, 2023, 7:41 PM IST

بھوپال میں لوگوں نے خادم الحجاج کا مطالبہ کیا

بھوپال: حج 2023 کا آغاز جلد ہونے والا ہے۔ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی حج پروازوں کے شیڈول کا بھی اعلان ہونے والا ہے۔ لیکن مدھیہ پردیش کے عازمین اور مقامی لوگوں میں ناراضگیاں دیکھی جا رہی ہے۔ جس میں حج کرائے میں اضافی رقم اور اس بار ریاستی حکومت نے عازمین حج کے لئے خادم الحجاج جو کی سفر حج پر ان کی خدمت کے لئے جاتے رہے ہیں ان کا بجٹ پاس نہیں کیا ہے۔

فنڈ نہ ملنے کے سبب ریاست کے عازمین کے ساتھ خادم الحجاج نہیں جائیں گے۔ خادم الحجاج کی خدمت اس بار نہ ملنے پر ریاست کے عازمین کے ساتھ مقامی لوگوں نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ سابق کونسلر شاہد علی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذریعہ کہا جاتا ہے کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس اور ہم کسی بھی طرح سے ذات پات کی بات نہیں کرتے ہیں۔لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔ ریاستی حکومت نے نا تو خادم الحجاج کا بجٹ طے کیا ہے اور نہ ہی کون خادم الحجاج جائیں گے یہ طے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس لئے اس بات کا صاف اندازہ ہوتا ہے کہ کرنی اور کرنی اور کہنی میں ضاف فرق نظر آتا ہے۔ وہی سماجی کارکن ریحان گولڈن نے کہا کہ خادم الحجاج کے معاملے میں ریاستی حکومت اور صوبائی حج کمیٹی ذمہ دار ہے۔ پچھلے سال جو خادم الحجاج بھیجے گئے تھے ان میں کئی ایسے لوگ تھے جو عازمین حض کے ساتھ بھیجنے کے لائق نہیں تھے۔ جس پر ہم نے اور کئی لوگوں نے سوال بھی کھڑے کئے تھے۔ حالکہ کی ریاست سے خادم الحجاج کا نہ جانا ایک طرح سے اچھا ہے۔اس سے عازمین حج کو پریشانی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Madhya Pradesh Urdu Academy بھوپال میں صوفیانہ مشاعرہ اور فکری اجلاس کا انعقاد

سماجی کارکن سعود خان کہتے ہیں کہ افسوس کی بات ہے کہ ریاست میں نہ تو خادم الحجاج طے کئے گئے ہیں اور نہ ہی ریاستی حکومت نے ان کا بجٹ جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خادم الحجاج کو بھیجنے کا انتظام کیا جائے تاکہ عازمین کو حج کے موقع پر کسی بھی طرح کی پریشان نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details